وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی)شزہ فاطمہ نے سائبر حملے روکنے کے لیے فائروال ضروری قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا میں فائروال کا استعمال کیا جاتا ہے۔
وزیر مملکت برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنیٹ کے سست ہونے کی شکایات آئی ہیں، انٹر نیٹ کبھی بھی سست نہیں ہونا چاہیے، ہم 5 جی کی نیلامی کی کوششوں میں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ڈیجیٹل اکانومی اور ڈیجیٹل حکومت کا انحصار انٹرنیٹ کی اچھی اسپیڈ پر ہے، پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) سے گزشتہ دو ہفتوں کا ڈیٹا مانگا ہے، ڈیٹا ٹریفک دیکھ کر انٹرنیٹ اسپیڈ کا پتہ چلے گا۔
وزیرمملکت آئی ٹی شزہ فاطمہ کا کہنا ہے کہ پوری دنیا میں حکومتیں سائبر سکیورٹی کے لیے فائر وال انسٹال کرتی ہیں، فائر وال سے پہلے ویب منیجمنٹ سسٹم تھا حکومت اب سسٹم کو اپڈیٹ کر رہی ہے۔
شزہ فاطمہ نے کہا کہ واٹس ایپ ڈان ہونے کی شکایات دور کردی گئی ہیں، دنیا میں تمام ممالک فائروال استعمال کر رہے ہیں، پہلے بھی ویب مینجنٹ سسٹم حکومت چلا رہی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ملک پر انٹرنیشنل سائبر سیکیورٹی اٹیکس ہورہے ہیں، سائبر سیکیورٹی حملے بڑھتے جارہے ہیں، ریاست کو ضرورت ہے کہ سائبر سیکیورٹی حملوں کو روک سکے۔
واضح رہے کہ چند ہفتوں سے انٹرنیٹ سروسز میں دشواری کے باعث آن لائن پلیٹ فارمز فیس بک اور واٹس شدید متاثر ہوئے ہیں جہاں پیغامات تک رسائی، واٹس نوٹس اور تصاویر کی ڈانلوڈنگ میں مشکلات درپیش ہیں۔ملک میں انٹرنیٹ سروسز میں دشواری اس وقت سامنے آئی جب انٹرنیٹ سروسز پروائیڈرز (آئی ایس پی) کی ایک باڈی کی جانب سے الزام عائد کیا گیا کہ حکومت کی طرف سے انٹرنیٹ ٹریفک پر نگرانی کی وجہ سے ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز ڈان ہوگئی ہیں۔
ملک بھر میں گزشتہ چند ہفتوں سے انٹرنیٹ کی رفتار کم ہو کر 30 سے 40 فیصد پر آ گئی ہے، ایسوسی ایشن کا تنبیہہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ صورتحال اس حد تک خراب ہو چکی ہے کہ بہت سی کمپنیاں اپنا کاروبار دوسرے ممالک منتقل کرنے پر غور کر رہی ہیں۔
جنگ اخبار کی رپورٹ کے مطابق ملک میں سوشل میڈیا ایپلی کیشنز اور ویب سائٹس پر فائر وال کے کامیاب تجربے سے متعلق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے عہدیدار کچھ بھی بتانے سے گریزاں ہیں لیکن باخبر ذرائع کے مطابق فائر وال کی آزمائش مکمل کرلی گئی۔
سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر فائر وال کی آزمائش مکمل کرنے کی خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب گزشتہ دو ہفتوں سے ملک میں واٹس ایپ، انسٹاگرام، فیس بک اور یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا ایپس اور ویب سائٹس کی سروسز سست ہونے کی شکایات سامنے آرہی تھیں۔
پیر, اکتوبر 14
تازہ ترین
- میرے استعفیٰ سے دہشتگردی کم ہوتی ہے تو تیار ہوں: وزیراعلی بلوچستان
- احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے : خواجہ آصف
- بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل
- پنجاب حکومت کا گاڑی مالکان کیلئے من پسند نمبر پلیٹ کے اجرا کا فیصلہ
- وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
- بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں
- اسرائیل کی بیروت میں وحشیانہ بمباری، مزید 60 افراد شہید،168 زخمی
- پنجاب: حلقہ پی پی 139 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول فائنل
- پی ٹی آئی کی ایس سی او اجلاس کے موقع پر احتجاج کی دھمکی
- اسرائیلی حملوں سے 902خاندان مٹ گئے، 1364 خاندانوں کا صرف ایک فرد زندہ بچا
- چیف جسٹس پاکستان نے سرکاری خرچ پر الوداعی عشائیہ لینے سے معذرت کر لی
- جماعت اسلامی کا جلد بڑی تحریک چلانے کا اعلان