امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پنجاب میں بجلی کی قیمت کم ہونے کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا کہ جماعت اسلامی کی مزاحمت اور جدوجہد رنگ لاتی ہے، پنجاب کے بعد وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو ریلیف کے دائرے کو پورے ملک میں پھیلانا ہوگا۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ ریلیف عارضی نہیں بلکہ مستقل ہونا چاہیے جبکہ دیگر صوبائی حکومتیں اور وفاق بھی بجلی کی قیمتیں کم کرنے کے معاملے میں کوئی پیش رفت کریں۔
واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ پنجاب میں 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو فی یونٹ 14 روپے ریلیف دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی اور زائد بجلی کے بلوں پر عوام کے کرب کا اندازہ ہے ان سب کا کی ذمہ دار عمران خان حکومت ہے، آئی ایم ایف کو واپس لانے والے چہرے ہم نہیں جیل میں بیٹھے لوگ ہیں۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔