اسلام آباد: بنگلا دیش کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے 11رکنی پاکستان کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا گیا۔
پہلا ٹیسٹ بدھ 21 اگست سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان ٹیم چار فاسٹ بولرز کے کامبی نیشن کے ساتھ میدان میں اترے گی۔ شان مسعود پہلی مرتبہ ہوم سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔
پاکستان کی فائنل الیون میں کپتان شان مسعود، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
جیسن گلیسپی پہلی بار پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچ ہونگے، پاکستان نے بنگلہ دیش کے خلاف 13 ٹیسٹ کھیلے ہیں 12 جیتے ہیں ایک ڈرا ہوا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ بدھ سے راولپنڈی میں شروع ہو گا۔ دونون ٹیموں کے درمیان دوسرا میچ 30 اگست سے کھیلا جائے گا یہ میچ بھی پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوگا۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار