اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے دفاتر آئندہ ماہ تک پیپرلیس بنانے کا حکم دے دیا۔وزیر اعظم سیکرٹریٹ کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے وفاقی حکومت کے دفاتر کو پیپر لیس بنانے کیلئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ اداروں کو ٹاسک سونپ دیا۔محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی سرکاری دفاتر میں ای آفس کے نفاذ میں کسی قسم کی سست روی قبول نہیں، ایک ماہ کے اندر تمام دفتری فائلز پر کام ای آفس کے ذریعے یقینی بنایا جائے۔وزیرِ اعظم نے ہدایت کی کہ آئندہ ماہ سے کوئی بھی فائل ای آفس کے علاوہ نہیں دیکھوں گا، نظام میں شفافیت اور تیزی لانے کیلئے ای آفس کا نفاذ حکومت کی اولین ترجیحات میں سے ایک، اسے یقینی بنایا جائے ، تمام سرکاری دفاتر میں افسران ای آفس کے ذریعے فائلز بھیجیں۔محمد شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم آفس کے سٹاف نے گزشتہ ہفتے ای آفس کی ٹریننگ مکمل کر لی گئی،گزشتہ ہفتے بذاتِ خود ای آفس پر فائلز موصول کیں، ای آفس پاکستان میں ڈیجیٹائیزیشن کے فروغ اور گورننس کی بہتری کیلئے نہایت کلیدی اقدام ہے
ہفتہ, دسمبر 14
تازہ ترین
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں
- جلاؤ گھیراؤ کیس: شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد سمیت دیگر پر فرد جرم عائد
- جو شخص آرمڈ فورسز میں نہیں وہ اسکے ڈسپلن کے نیچے کیسے آ سکتا ہے؟ آئینی بنچ
- توشہ خانہ ٹو کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی پر فرد جرم عائد
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری