لاہور(نیوز ڈیسک)عدالت نے اوریا مقبول جان کو ایف آئی اے کے حوالے کردیا ،لاہور کی مقامی عدالت نے کالم نگار اوریا مقبول جان کے ریمانڈ میں 4 دن توسیع کرتے ہوئے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کے حوالے کردیا۔کالم نگار اوریا مقبول جان کو مذہبی منافرت پھیلانے کے کیس میں ڈیوٹی مجسٹریٹ حامد الرحمان ناصر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ایف آئی اے کے پراسیکیوٹر نے عدالت کوبتایا کہ ملزم کے سوشل میڈیا اکانٹ پر اینٹی اسٹیٹ، جوڈیشری اور اعلی افسران کے خلاف پوسٹیں موجود ہیں، ان کے گروپ کو بھی نوٹس جاری کردیے ہیں لہذا عدالت مزید دس روز ریمانڈ دے۔اوریا مقبول جان کا کہناتھاکہ میں نے کہیں نہیں کہا احتجاج کرو، یہ لوگ ایک تجزیے کو جرم بنا دیتے ہیں۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد مزید چار روز کا ریمانڈ منظور کرلیا۔
منگل, اپریل 15
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔