راولپنڈی(مانٹیرنگ ڈیسک)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں میں 21 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ کارروائیوں کے دوران 14 اہلکار وطن پر قربان ہو گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 25 اور 26 اگست کی رات کو دہشت گردوں نے بلوچستان میں کئی کارروائیوں کی کوشش کی، جس کا مقصد دشمن طاقتوں کے ایما پر ان بزدلانہ کارروائیوں کا مقصد بلوچستان میں امن اور ترقی کے عمل کو سبوتاژ کرنا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق موسی خیل، قلات اور لسبیلہ کے اضلاع میں متعدد شہریوں کی شہادت ہوئی، موسی خیل میں دہشت گردوں نے ایک بس کو روکا اور بلوچستان میں روزگار کرنے والے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کی اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کلیئرنس آپریشن کے دوران 21 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا گیا، ان کارروائیوں کے دوران وطن کے 14 بہادر سپوتوں نے جام شہادت نوش کیا، شہید ہونے والوں میں سکیورٹی فورسز کے 10 اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 4 اہلکار شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں