معروف فلسطینی ٹک ٹاکر 19سالہ محمد حلیمے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔محمد حلیمے اپنی ویڈیوز میں غزہ کے خیموں میں فلسطینیوں کی زندگی دِکھاتے تھے اور ویڈیوز کے ذریعے دنیا کو فلسطینیوں کی مشکلات سے آگاہ اور دنیا کو پناہ گزین کیمپوں کے حالات بتاتے تھے۔غزہ میں جہاں جنگ کے دوران ملکی اور غیر ملکی صحافیوں کی رسائی ممکن نہیں ہے وہاں سے حلیمے دنیا کو آگاہ کرنے کی کوشش کرتے تھے۔محمد حلیمے پیر کے روز اپنے دوست طلال مرادجس کے ساتھ وہ ویڈیوز بناتے تھے اس سے ملنے خیمے میں بنے ایک انٹرنیٹ کیفے گئے جہاں دونوں نے ایک سیلفی لی جسے محمد حلیمے نے سوشل میڈیا پر آخرکار دوبارہ مل گئے کے کیپشن کے ساتھ پوسٹ کیا۔اس موقع پر ویڈیو بنانیکے دوران اچانک دھماکا ہوا جس میں محمد حلیمے شہید ہوگئے جب کہ طلال مراد زخمی ہے۔
جمعرات, نومبر 21
تازہ ترین
- احتجاج سے نمٹنے کیلئے پولیس نفری ڈی چوک اور مختلف سڑکوں پر کنٹینرز پہنچ گئے
- پی ٹی آئی احتجاج: حکومت کا اسلام آباد میں رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ
- بنوں میں فتنہ الخوارج کے حملے میں شہید ہونے والوں کی نماز جنازہ ادا
- ضمانت کے باوجود عمران خان کی رہائی کا امکان نہیں: عطا تارڑ
- آرمی چیف کا آئیڈیاز 2024کا دورہ، غیر ملکی دفاعی مینوفیکچررز کی شرکت کو سراہا
- ججز اور بیوروکریٹس کو پلاٹ الاٹمنٹ کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار
- پچھلی حکومت پوچھنے پر بھی توشہ خانہ کی تفصیلات نہیں بتاتی تھی: اسلام آباد ہائیکورٹ
- حکومت نے مذاکرات کے حوالے سے کوئی رابطہ نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
- بشریٰ بی بی کی ضمانت میں توسیع، 23 دسمبر تک گرفتار نہ کرنے کا حکم
- حکومت پاکستان کا عمران خان کا مقدمہ فوجی عدالتوں میں چلانے کا کوئی ارادہ نہیں: برطانوی وزیر خارجہ
- امریکی ممبران کانگریس کا جوبائیڈن کو ایک اور خط لکھ دیا
- خارجی نور ولی محسود کا چھپ کرپاکستان میں داخل ہونے کا منصوبہ آشکار