اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کیلئے ٹھوس اقدامات کرنیکا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حکومت نے ناکارہ پاور پلانٹس کو بند کرنے کے لیے یکمشت ادائیگیوں کا منصوبہ بنایا ہے جب کہ آئی پی پیز سے معاہدوں پر نظر ثانی اورکچھ پاور پلانٹس کو مقامی قرضوں کے ذریعے ادائیگیاں منصوبے کا حصہ ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ سرکاری پاور پلانٹس کے منافع میں کمی بھی وفاقی حکومت کے منصوبے کا حصہ ہے۔ذرائع کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے وفاق اور صوبے مل کر فنڈنگ کا انتظام کریں گے جب کہ منصوبے کے تحت وفاق اور صوبوں کے درمیان 50/50 فنڈز فارمولا لاگو ہوگا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں 2800 ارب روپے کی فنڈنگ کا بندوبست کریں گی جن میں سے 1400 ارب وفاق اور 1400 ارب صوبائی حکومتیں این ایف سی کے تحت اپنے حصے کی رقم سے کٹوائیں گی جب کہ منصوبے کے تحت پنجاب کو 699 ارب، سندھ 351 ارب اور پختونخوا کو 231 ارب دینا پڑیں گے۔ ذرائع کے مطابق پاور سیکٹر کے گردشی قرض کی یکمشت ادائیگیاں بھی منصوبے کا حصہ ہیں جس سے ملک میں بجلی کی قیمتوں میں کمی اور اضافی بوجھ ختم ہوگا۔ ذرائع کا مزید بتانا ہیکہ حکومت ان اقدامات کے تحت آئی پی پیز کے ساتھ بھی بات چیت آگے بڑھا رہی ہے، آئی ایم ایف سے منصوبے کے لییگرین سگنل ملتے ہی عملی اقدامات کا آغاز کیاجائے گا۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم