ترجمان پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں وی پی این کو بلاک نہیں کیا جا رہا ہے ۔
ترجمان پی ٹی اے کے مطابق وی پی این رجسٹریشن کیلئےتمام کمپنیزکی حوصلہ افزائی کررہےہیں، رجسٹریشن کا مقصد ہےکسی خلل کی صورت میں ان اداروں کی انٹرنیٹ خدمات متاثر نہ ہوں، وی پی این رجسٹریشن پی ٹی اے اور پی ایس ای بی کی ویب سائٹس پرمفت دستیاب "ون ونڈو آپریشن” ہے۔