جمعرات, ستمبر 19

26 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کے خلاف درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجوزہ 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست عابد زبیری ، شفقت محمود اور منیر کاکڑ سمیت دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ، درخواست میں وفاق ، چاروں صوبوں ، قومی اسمبلی اور سینیٹ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیاہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ مجوزہ آئینی ترمیم اختیارات کی تقسیم اور عدلیہ کی آزادی کیخلاف ہے،مجوزہ مسودے کوغیرآئینی قرار اور حکومت کو ترمیم سے روکا جائے،مجوزہ آئینی ترمیم کے لئے بل پیش کرنے کے عمل بھی روکا جائے،اگر پارلیمنٹ آئینی ترمیم کرلے تو صدر مملکت کو دستخط سے روکا جائے،عدلیہ کی آزادی، اختیارات اور عدالتی امور کو مقدس قرار دیا جائے، پارلیمنٹ عدلیہ کے اختیار واپس یا عدالتی اختیارات میں ٹمپرنگ نہیں کرسکتی۔

یاد رہے کہ حکومت اپنے مطلوبے نمبرز پورے کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکی جس کے باعث گزشتہ رات بھی قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس ملتوی کرنا پڑا تاہم آج صبح بھی حکومت کو کوئی کامیابی نہیں ملی تاہم سینیٹ اور قومی اسمبلی کا اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دیا گیاہے ۔

Leave A Reply

Exit mobile version