لاہور(بیورورپورٹ)مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ہم آئی ایم ایف کو خدا حافظ کہتے ہیں مخالفین پھر لے آتے ہیں، جیل میں بیٹھے لوگوں سے پوچھیں آپ نے عوام کیلئے کیا کیا؟۔ اپنی چھت اپنا گھر سکیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ صفر کارکردگی، ماردھاڑ اور احتجاج میں نمبر ون، جیل میں بیٹھے شخص سے پوچھیں بلین ٹری سونامی، 350 ڈیم اور دوسری سکیمیں کہاں ہیں؟۔سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ لوگ بھیڑ بکریوں کی طرح ان کے پیچھے چل پڑتے ہیں، پوچھتے نہیں 50 لاکھ گھر کہاں ہیں؟، جھوٹ کی سیاست اور خدمت کی سیاست میں بڑا فرق ہوتا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ یہ سب کو جیل میں ڈالنے کی بات کرتے تھے، اتنے بڑے بڑے بول مت بولو، اللہ سے معافی مانگو، جیسا کرو گے ویسا بھرو گے، دنیا میں جو کام کرو گے آپ کے سامنے آئے گا۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ پنجاب میں آنسو گیس کے شیل لے کر آتے ہیں، پنجاب پولیس کو ڈرانے کے لئے جتھے لائے جاتے ہیں، کیا تم انتشار کی سیاست سے کے پی اور پنجاب میں لڑائی کرانا چاہتے ہو؟ کیا تم پنجاب اور خیبرپختونخوا کے عوام میں تصادم کرانا چاہتے ہو؟۔نواز شریف نے مزید کہا کہ 25 کروڑ کے وزیر اعظم کو 5 جج بیٹے سے تنخوا ہ نہ لینے پر نکال دیتے ہیں، مجھے نکالنے پر جواب طلب نہ کرنے پر عوام بھی قصور وار ہیں، غیرت مند قومیں سوالوں کا جواب پوچھتی ہیں، عوام نے کبھی کسی جج سے پوچھا کہ آپ نے منتخب وزیراعظم کو کیسے نکال دیا؟۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ میرے دور میں دس، دس روپے کلو سبزیاں ملتی تھیں، غریب آدمی کا اچھا گزارہ ہو رہا تھا اور ملک ترقی کر رہا تھا، بتا مجھے نکالنے کی کیا ضرورت تھی؟میرے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا؟ افسوس رہے گا، ایسیعناصر کو سختی سے ڈیل کرنا چاہیے۔
جمعہ, مئی 9
تازہ ترین
- آرمی چیف جنگ کی اصل روح کو جانتے ہیں: انوارالحق کاکڑ
- بارڈرپرٹینشن سے ڈرنا نہیں، ہرچیزکا بہادری سےمقابلہ کرنا ہے: مریم نواز
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔