لاہور(بیورورپورٹ) دو ماہ سے غائب اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کا پتا چل گیا۔محمد اکرم اس وقت اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کی تفتیشی ٹیم کے پاس3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ہیں، سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم کیخلاف اینٹی کرپشن شیخوپورہ میں مقدمہ سامنے آیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم سے اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ ٹیم کی تفشیش جاری ہے، محمد اکرم کو 10 اکتوبرکو سینئر سول جج کریمنل ڈویژن خدایار کی عدالت میں پیش کیاجائیگا۔محمد اکرم کیخلاف شہری ریاض قریشی کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا مقدمے میں سابق ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم پر 95 ہزار روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔خیال رہے کہ اگست میں محمد اکرم کو حراست میں لیے جانے کی خبر سامنے آئی تھی۔اس حوالے سے ذرائع کا بتانا تھا کہ محمد اکرم پربانی پی ٹی آئی کی سہولت کاری کا الزام ہے اور انہیں اختیارات سے تجاوز کرنے پر تحویل میں لیا گیا۔ذرائع کا کہنا تھاکہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے محمد اکرم سے تحقیقات جاری ہیں، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پر خفیہ طور پر بانی پی ٹی آئی کے لیے پیغام رسانی کا بھی الزام ہے۔گزشتہ دنوں حکومت پنجاب نے اڈیالہ جیل راولپنڈی کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ محمد اکرم اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ ریاض خان سمیت 4 اہلکاروں کو نوکری سے برطرف کر دیا تھا۔اس حوالے سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ قیدی کے قتل کی انکوائری میں قصور ثابت ہونے پر اہلکاروں کو برطرف کیا گیا، اڈیالہ جیل کے ذہنی مریضوں کے سیل میں 29 فروری کو قیدی کے قتل پر انکوائری جاری تھی، آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے قتل کے واقعہ پرانکوائری کا حکم دے رکھاتھا۔(بشکریہ جیو نیو ز ویب ڈیسک)
اتوار, دسمبر 8
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز