لاہور (نیوزڈیسک) وفاقی وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں بندے فی کس ایک ہزار پر لائیں یا پانچ ہزار دیہاڑی پر لائیں ، جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا کہ آج صوابی جلسے میں حسب روایت میونسپل عملے ، ریسکیو اہلکار اور پولیس اہلکاروں کو سادہ کپڑے میں لایا جائے گا، جلسہ گاہ میں ہی تمام سرکاری ملازمین کی حاضریاں لگیں گی، پختونوں کی فلاح و بہبود پر خرچ ہونیوالے وفاق کی جانب سے دیئے گئے فنڈز احتجاج اور جلسوں کی نظر ہورہے ہیں ۔عظمیٰ بخاری کاکہنا تھا کہ ابھی کل ہی علی امین نے رہا ہونے والے پارٹی کارکنوں کو ہزار ہزار کے نوٹ تقسیم کیے، جس کا باقاعدہ کارکنوں نے کم ادائیگی پر گلہ کیا، جن کو پانچ پانچ ہزار دیہاڑی کی عادت پڑی ہو وہ یقینا ایک ہزار ملنے پر شکوے شکایات تو کرینگے۔عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ احتجاج اور جلسوں کا مقصد اڈیالہ جیل کے قیدی کیلئے این آر او لینا ہے، جنہوں نے امریکہ سے چھین کر آزادی لینی تھی وہ ”ٹرمپ کی غلامی “کےلئے مرے جارہے ہیں ، اڈیالہ جیل کا قیدی ذاتی فائدے کےلئے ہر کسی کے پاؤں پکڑنے کےلئے ہمہ وقت تیار رہتا ہے ۔
اتوار, دسمبر 8
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز