راولپنڈی (نیوزڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے کیس میں سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی۔راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کیس کی سماعت کی، اعظم سواتی کو عدالت کے روبرو پیش کیا گیا۔دوران سماعت پولیس کی جانب سے ملزم اعظم سواتی کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرلی اور پی ٹی آئی رہنما کے جسمانی ریمانڈ میں 7 روز کی توسیع کرتے ہوئے ملزم کو 21 نومبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی کے خلاف تھانہ ٹیکسلا میں توڑ پھوڑ، ہنگامہ آرائی اور دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہے، اعظم سواتی کو تھانہ ٹیکسلا پولیس نے 5 نومبر کو گرفتار کیا تھا۔
ہفتہ, دسمبر 7
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز