راولپنڈی (نیوزڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں آپریشن کے دوران 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا جبکہ میجر اور حوالدار شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا،آپریشن کے دوران بہادر جوانوں نے 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا جبکہ آپریشن کے میجر محمد حسیب اور حوالدار نور احمد شہید ہو گئے، میجر محمد حسیب کارروائی کے دوران اپنے دستے کی قیادت کررہے تھے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق میجر محمد حسیب شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے اور عمر 28 سال ہے، میجر محمد حسیب شہیدنے 8سال6 ماہ تک دفاعِ وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا، شہید کے سوگواران میں والدین اور بہن بھائی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے بتایا گیا کہ 38سالہ حوالدار نور احمد شہید کا تعلق ضلع بارکھان سے ہے، حوالدارنور احمد شہید نے 14 سال تک وطنِ عزیز کا دفاع کیا، کے سوگوران میں اہلیہ ، 3بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز بلوچستان کے امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں،بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔
اتوار, جولائی 13
تازہ ترین
- قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا، دوبارہ ممکن ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای
- ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست
- سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججز کے خلاف 24 شکایات کا جائزہ، 19 خارج
- اُڑان پاکستان ملکی ترقی، آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے: وزیراعظم
- مولانا فضل الرحمان کا خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار
- نا اہلی ریفرنس: 26 معطل ارکان کی سپیکر سے ملاقات، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
- وزیراعظم کی وزارتوں کی کارکردگی بڑھانے کیلئے ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت
- بلوچستان میں قتل کیے جانے والے 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ
- عسکری سطح پر سیزفائر برقرار، بھارتی سیاسی قیادت کو شکست ہضم نہیں ہو رہی: اسحاق ڈار
- ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف آزاد کشمیر کا دورہ، طلبہ سے خصوصی ملاقات
- چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی 9 مقدمات سے بری
- صدر کو استعفیٰ دینے کیلئے کہا گیا نہ فیلڈ مارشل صدارت کے خواہاں ہیں: محسن نقوی