لندن (نیوزڈیسک) صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔نواز شریف اپنی بیٹی اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ لندن سے وطن واپسی کے لیے ایون فیلڈ سے ائیرپورٹ کے لیے روانہ ہوئے جہاں روانگی سے قبل انہوں نے میڈیا سے بھی گفتگو کی۔سابق وزیر اعظم نے کہا کہ جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے، 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے۔صدر مسلم لیگ ن کا کہنا تھا احتجاج کی کال دینے والے ان شاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔یاد رہے کہ نواز شریف اور مریم نواز چند روز سے لندن میں مقیم تھے، اس دوران دونوں نے کچھ روز سوئٹزرلینڈ میں بھی گزارے تھے۔یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے اور اس حوالے سے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ اس بار سر سے کفن باندھ کر نکلیں گے اور مطالبات کی منظوری تک واپس نہیں لوٹیں گے۔
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔