پشاور (نیوزڈیسک) 24 نومبر کو ڈی چوک میں احتجاج سے متعلق پاکستان تحریک انصاف کا اہم اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کا اجلاس وزیراعلیٰ ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورکریں گے، اجلاس میں تمام پارٹی عہدیداروں کو طلب کیا گیا ہے۔وزیر قانون خیبرپختونخوا آفتاب عالم کا کہنا ہے کہ لیڈرشپ اوربانی کی جانب سے فائنل کال ہے، اس تحریک میں آریا پارہوگا، پشاور اجلاس میں ایم این ایز،ایم پی ایز اور بلدیاتی نمائندے شریک ہوں گے، یوتھ ونگ،آئی ایس ایف اورخواتین ونگ کے نمائندوں کو بھی اجلاس میں مدعو کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اجلاس میں تمام عہدیداروں کواحتجاج سے متعلق ہدایات دی جائیں گی، ہمارے ورکرز اسلام آباد کال کے لیے انتہائی پرجوش ہوتے ہیں، فارم 47 والی حکومت کواس بار ہم نے گھربھیجنا ہے، ضلعوں اوراپنے حلقوں میں بھی تیاریاں جاری ہیں۔
پیر, دسمبر 9
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز