لاہور (نیوزڈیسک) پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت میں جارہے ہیں ، آج مہنگائی 35فیصد سے 4.9فیصد پر آئی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب ن لیگ کی حکومت آتی ہے تو فارن پالیسی ٹھیک ہو جاتی ہے، عام لوگوں کو روزگار ملنا شروع ہو جاتا ہے۔ مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ شہباز شریف یا ن لیگ کے پاس کوئی جادو کی چھڑی تو نہیں، ن لیگ کا دور جب آتا ہے تو مہنگائی کم ہو جاتی ہے اور روزگار بڑھ جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ساڑھے 6 سال بعد افراطِ زر کم ہو کر 4.9 پر آ گیا ہے، افراطِ زر نیچے آتا ہے تو معیشت میں بہتری آتی ہے ، اب تو انڈسٹری بہتر ہو رہی ہے اور روزگار مل رہا ہے، زراعت، آئی ٹی یوتھ پروگرام، خدمت کارڈ یا اقلیت ہر شعبے میں عوام مرکز ہے، کل پنجاب میں 30 ہزار بچوں کو سکالر شپ دی گئیں۔ ان کاکہناتھا کہ اگر پیٹرول کی قیمت میں کمی آتی ہے تو ٹیمیں کرایہ کم کرواتی ہیں، اسموگ پر 9 ماہ میں جو کام ہوا اس کی مثال نہیں ملتی، مارچ میں مریم نواز نے اجلاس میں تمام شعبہ جات کو ٹارگٹ دیے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پہلے ہم بھٹوں کو سیل کرتے تھے، سموگ ختم ہوتے ہی وہ بھٹے پھر یہ کام شروع کر دیتے تھے، ایک ہزار بھٹے، انڈسٹری میں 219 یونٹ گرائے گئے، قصور کا بھٹہ میں نے خود جا کر گروایا کیونکہ وہ بااثر گروپ کا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جب سموگ بہت زیادہ ہوئی تو ایک دم ایمرجنسی نافذ کرنی پڑی، اگلے سال کیلئے ہم پہلے ہی ساری حکمت عملی بنائیں گے۔
پیر, اپریل 28
تازہ ترین
- چین پر یقین ایک بہتر کل پر یقین ہے۔
- امریکہ کے "باہمی محصولات” کثیرالطرفہ تجارتی نظام پر براہ راست حملہ ہیں
- چین کی خلائی شراکت داری: انسانیت کی بہتری کے لیے ٹیکنالوجی کو آگے بڑھانا
- ٹیرف اور دھمکیاں کام نہیں کریں گی: وقت آگیا ہے کہ امریکہ چین کے بارے میں اپنے نقطہ نظر پر نظر ثانی کرے۔
- ایک چینی کار ساز کمپنی بڑے پیمانے پر مصنوعی سیارہ تیار کر رہی ہے – ہر 28 دن میں ایک
- غیر فلٹر شدہ چین زبردست دلکشی دکھاتا ہے۔
- امریکی ‘ٹیرف بلیک میل’ عالمی صنعتی، سپلائی چین کے استحکام کو سنجیدگی سے متاثر کرتا ہے۔
- یو ایس ٹیرف کا غلط استعمال: کثیر الجہتی تجارتی نظام کی خود ساختہ تخریب کاری
- چین کے کنزیومر ایکسپو میں غیر ملکی سرمایہ کاروں نے پائیدار اعتماد کا اشارہ دیا۔
- امریکہ کی معاشی بدمعاشی اس کے اپنے مستقبل کو تباہ کر رہی ہے۔
- کراچی: خودکو ایس ایچ او ظاہر کرکے وارداتیں کرنیوالا ملزم گرفتار
- اسلام آباد ہائیکورٹ سمیت چاروں ہائیکورٹس میں مستقل چیف جسٹسز تعینات کرنے کا فیصلہ