کراچی (نیوزڈیسک) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ حکومت تنازع سےبچنےکےلیےہمارے موقف کوتسلیم کرے۔ کراچی میں ایم کیو ایم کے وفد سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت ایکٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرے، دینی مدارس سے متعلق قانون سازی کو ایوان صدر نے الجھا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان سے 26 ویں آئینی ترمیم منظور ہو چکی ہے ، ترمیم کی روشنی میں حکومت مدارس بل ایکٹ کو منظور کرے ۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ حکومت تنازع سے بچنے کے لیے ہمارے موقف کو تسلیم کرے، قانون سازی کا عمل مکمل ہوچکا،نوٹیفکیشن جاری کیا جائے، بل پاس ہونے پر معاملہ ختم ہو چکا ہے ، ہم مزید مشکلات پیدا نہیں کرنا چاہتے۔ایم کیو ایم کے مرکزی رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی باتوں میں بہت دلیل ہے، ان کا پیغام آگے پہنچائیں گے، ہمارے درمیان بہت زبردست گفتگو ہوئی۔انہوں نے مزید کہا کہ 26ویں ترمیم میں جوباتیں طےہوچکیں ان پرعمل درآمد ہونا چاہیے، گزٹ نوٹیفکیشن کے بعد بھی بات چیت ہوسکتی ہے۔
بدھ, جون 25
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک