اسلام آباد(نیوزڈیسک) سربراہ جے یو آئی ف مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمارا مطالبہ آئین وقانون کےمطابق تھا انشااللہ اسےتسلیم کیا جائےگا۔اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کا وزیراعظم سےملاقات کےبعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ محمد شہباز شریف نے آج بات چیت کے لیے دعوت دی تھی۔انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کا بل دونوں ایوانوں سےپاس ہوا تھا، وزیراعظم سے اس بل کےحوالےسےبات چیت ہوئی، ہم نےاپنا موقف دہرایا ہے، بل پاس ہونے کے بعد اب ایکٹ بن چکا ہے۔سربراہ جے یو آئی ف کا کہنا تھا کہ اگرصدر نے بل پراعتراض کرنا تھا تووہ پہلے ہی ہوچکا ہے، اعتراض پر سپیکر کا جواب آنے اور آئینی مدت گزرنے کے بعد اعتراض نہیں بنتا، ہمارا مطالبہ آئین وقانون کے مطابق تھا، انشااللہ اسے تسلیم کیا جائےگا۔فضل الرحمان نے کہا کہ ہمارا موقف پرشاید جوائنٹ سیشن کی ضرورت نہ پڑے، وزیراعظم نےمثبت جواب دیا ہے، ان سےدرخواست کی آئین وقانون کےمطابق فوری طورپرعملی اقدامات کریں، امید ہے ہمارے مطالبے کے مطابق آئینی طورپرعملی اقدام ہوگا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم نےقابل اعتماد اندازمیں بات کی ہے، آج ہماری گفتگو کا موضوع صرف مدارس بل ہی تھا۔
جمعہ, جون 20
تازہ ترین
- 39 ہزار ووٹوں کی لیڈ سے شکست کے بعد دھاندلی کا الزام شرمناک ہے: عظمیٰ بخاری
- گورنر سردار سلیم حیدر نے پنجاب اسمبلی سے پاس کردہ متعدد بلوں کی منظوری دے دی
- قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دیدی
- ہینان فری ٹریڈ پورٹ کی ترقی کے فرنٹ لائنز پر
- خوشحالی کی ایک میٹھی سڑک: چین اور چلی نے دنیا کے لیے چیری پائپ لائن کیسے بنائی
- چینی ای کامرس پلیٹ فارم برآمد کنندگان کو مقامی مارکیٹ میں داخل ہونے میں مدد کرتے ہیں۔
- ووہان اسٹارٹ اپ نے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ای کامرس میں تیزی لائی ہے۔
- سائنسی، تکنیکی اختراعات میں چین کی کامیابیوں کو ڈی کوڈ کرنا
- چین دنیا کی منصفانہ، جامع AI ترقی کو برقرار رکھتا ہے۔
- چین کی گرین پاور ٹریڈنگ میں تیزی آ رہی ہے۔
- لچکدار اور تیار: چینی برآمد کنندگان کس طرح عالمی تبدیلیوں کو نیویگیٹ کر رہے ہیں۔
- شمالی چین میں، سمارٹ کوئلے کی کان کنی میں مستقبل کی ایک جھلک