راولپنڈی(نیوزڈیسک) پاک بحریہ کے جہازوں نے خلیج عرب میں تعیناتی کے دوران کویت اور عراق کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پی این ایس رسدگار اور پی این ایس عظمت کا کویت کی بندرگاہ الشویخ (Al Shuwaikh) جبکہ پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے جہاز “دشت” نے عراق کی بندرگاہ ام قصر (Umm Qasr) کا دورہ کیا ۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ دونوں بندرگاہوں پر آمد کے موقع پر پاکستانی سفارتی اور میزبان بحریہ کے اعلی حکام نے پاک بحریہ کے جہازوں کا پرتپاک استقبال کیا۔مشن کمانڈر نے جہازوں کے کمانڈنگ آفیسرز کے ہمراہ دونوں ممالک کی بحری قیادت سے ملاقاتیں کیں، ملاقاتوں کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، میری ٹائم سکیورٹی میں تعاون، بحری افواج کے مابین رابطے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بعد ازاں کویتی اور عراقی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ بحری مشقیں بھی کی گئیں، مشقوں کا مقصد بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک بحریہ کے فلوٹیلا کا کویت اور عراق کا دورہ دوست ممالک کے ساتھ موجودہ سفارتی اور بحری تعلقات کو مزید فروغ دے گا۔
اتوار, دسمبر 22
تازہ ترین
- پاک بحریہ کے جہازوں کا خلیج عرب کے ممالک کویت اور عراق کا دورہ
- سیاسی مذاکرات کے قائل، سیاسی دہشتگردی نہیں چل سکتی:عطاء تارڑ
- 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کا فیصلہ کل نہیں سنایا جائےگا
- حکومتی مذاکراتی کمیٹی قائم، پی ٹی آئی نے سول نافرمانی سے متعلق عملی اقدامات روک لئے
- اسٹیبلشمنٹ کی پیداوار امریکہ کا کندھا استعمال کرکے اقتدار لینا چاہتا ہے : خواجہ آصف
- وزیراعظم نے تحریک انصاف سے مذاکرات کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی
- حکومت اور اپوزیشن میں مذاکرات، سپیکر نے دونوں کمیٹیوں کے ارکان کو بلا لیا
- فتنہ الخوارج اور معاونت کرنے والوں کا خاتمہ کریں گے: آرمی چیف
- ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان
- 9مئی کے سارے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچا کر جشن منائیں گے: عطا تارڑ
- میزائل پروگرام پر امریکی الزامات افسوسناک، حقیقت کے برعکس ہیں: ترجمان دفتر خارجہ
- وزیر اعظم کا ٹیکس نہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم