نیویارک (نیوزڈیسک) پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کے طور پر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے غیر مستقل ارکان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی تقریب ہوئی، پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل میں پاکستان کا پرچم لگا دیا، پاکستان دو سال تک اپنی ذمے داریاں نبھائے گا، دیگر غیر مستقل ارکان ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ کے پرچم بھی لگائے گئے۔ منیر اکرم نے کہا کہ سلامتی کونسل میں دنیا کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے فعال کردار ادا کریں گے، پاکستان میں مجموعی طور سکیورٹی کی صورتحال بہت بہتر ہے، پاکستان ایک مضبوط ملک ہے، ہماری قوم متحد ہے، سکیورٹی کونسل میں افغانستان کے حوالے بات ہوتی رہتی ہے۔ سلامتی کونسل میں پاکستان کے ایڈیشنل مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ افغانستان کے حوالے سے ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے، ہم پر امن اور مستحکم افغانستان چاہتے ہیں۔
منگل, جنوری 14
تازہ ترین
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق
- عدالت کا وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرانے کا حکم
- 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے: وزیراعلیٰ مریم نواز
- بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر
- سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
- عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی غلامی ہوگی: جاوید لطیف
- عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں: کیپٹن (ر) صفدر
- قصور: علاقہ مکینوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی
- کوئی بھی باشعور انسان عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری