پشاور (نیوزڈیسک) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ دعا ہے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں۔ پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ حکومت نے بڑے پن کا مظاہرہ کیا اور ان کو اپنے پاس بلایا، سیاسی جماعتوں کے درمیان ڈائیلاگ ہونے چاہئیں، پی ٹی آئی والے یوٹرن کے عادی ہیں، مجھے خدشات بہت ہیں لیکن ایسی کوئی بات نہیں کرنا چاہتا جس سے ڈائیلاگ سبوتاژ ہوں۔انہوں نے کہا کہ مسائل کا حل ڈائیلاگ سے ہی ممکن ہے، آج حکومت مذاکرات کر رہی ہے خوش آئند بات ہے، اگر ڈائیلاگ کا مقصد این آر او ہے تو انہیں این آر او نہیں ملے گا، این آر او کا فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے، بانی پی ٹی آئی کو سزا ہونی ہے یا ضمانت، حکومت نے این آر او کا فیصلہ نہیں کرنا، یہ فیصلہ عدالتوں نے کرنا ہے۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ پرسوں ادھر ایک اور افسوسناک واقعہ ہوا، ہمارے بلدیاتی نمائندے اپنے حق کیلئے احتجاج کر رہے تھے، بلدیاتی نمائندوں پر لاٹھی چارج کیا گیا، ایک پرامن احتجاج سب کا جمہوری حق ہے، پرامن لوگوں پر لاٹھی چارج کیا گیا، جمہوری حکومتوں میں ایسا نہیں ہوتا کہ ڈنڈے برسائے جائیں، صوبائی حکومت نے جو وعدے کیے ان کو پورا کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن وامان کی صورتحال خراب ہے، جنوبی اضلاع اور دیگر علاقوں میں امن وامان کی صورتحال سب کے سامنے ہے، پاراچنار اور کرم میں غذائی قلت اور دیگر مسائل ہیں، وزیراعلیٰ سندھ کا مشکور ہوں جنہوں نے امداد کی، وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایک کروڑ کی ادویات دیں، گورنر سندھ اور پنجاب حکومت نے بھی انفرادی اور اجتماعی طور سپورٹ کیا۔ گورنر خیبرپختونخوا کا مزید کہنا تھا کہ کرم کے 2 سے 3 ہزار رہائشی باہر مزدوری کرتے ہیں انہیں آنے میں مشکلات ہیں، کرم میں امن معاہدہ ہوا ہے امید ہے اس پر عمل ہو گا ، معاہدے کے تمام نکات پر عمل کیا جائے تاکہ وہاں کے لوگوں کیلئے آسانی پیدا ہو۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔