اسلام آباد (نیوزڈیسک) انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج پر درج 13 مقدمات میں 250 پی ٹی آئی کارکنان کی ضمانتیں منظور جبکہ 150 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت میں 26 نومبر کے احتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی، عدالت نے 250 ملزمان کی ضمانتیں پانچ پانچ ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض منظور کر کے رہائی کا حکم دیدیا۔ تھانہ بنی گالا کے مقدمہ میں 18 ملزمان کی ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی گئی، تھانہ کوہسار کے مقدمہ نمبر 1032 میں 43 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوئیں جبکہ ایک ملزم کی درخواست خارج کردی گئی۔ عدالت نے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مقدمہ میں 9 ملزمان، تھانہ نون میں دائر مقدمہ کے 17 ملزمان کی ضمانتیں منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جبکہ ایک ملزم کی درخواست ضمانت خارج کردی، تھانہ آبپارہ کے مقدمہ نمبر 1022 میں 70 ملزمان کی ضمانتیں منظور جبکہ 25 ملزمان کی درخواست ضمانتیں خارج کردی گئیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے تھانہ آئی نائن کے مقدمہ میں 30 جبکہ تھانہ مارگلہ میں درج مقدمہ میں 13 ملزمان کی درخواستیں منظور کر کے رہائی کا حکم دیا جبکہ 2 ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کر دی گئیں۔ تھانہ سیکرٹریٹ کے 2 مقدمات میں 120 ملزمان کی ضمانتیں خارج ہوئیں جبکہ 10 ملزمان کو ضمانت مل گئی، تھانہ سہالہ کے 25 اور تھانہ شمس کالونی کے 30 ملزمان کی ضمانتیں منظور ہوئیں، ملزمان کیخلاف 10 تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔
اتوار, جنوری 5
تازہ ترین
- محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان
- ہمارا بیانیہ بڑا کلیئر، عمران خان سمیت تمام کارکنان کو رہا کیا جائے: عمر ایوب
- گورنر سندھ کا کراچی انٹر بورڈ کے نتائج پر طلبہ کے عدم اطمینان کا نوٹس
- کرم: امن معاہدے کے باوجود سڑکیں بند، اشیائے ضروریہ کی قلت
- 26 نومبر احتجاج، پی ٹی آئی کے 250 کارکنان کی ضمانتیں منظور
- دعا ہے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوں: فیصل کریم کنڈی
- بلوائیوں کو ریلیف ملے گا تو ملک میں 9 مئی بار بار ہوگا: عظمیٰ بخاری
- ملک میں امن وامان کے قیام کیلئے ملکر دہشتگردی کا مقابلہ کریں گے: علی امین گنڈاپور
- پاکستان امن کا داعی، عالمی تنازعات کے حل میں کلیدی کردار اداکر ےگا: عاصم افتخار
- پاکستان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے غیر مستقل رکن کی ذمہ داریاں سنبھال لیں
- خارجی ہاتھوں کا بخوبی علم، فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کا وقت آچکا ہے: وزیراعظم
- سپریم کورٹ: انتخابات دھاندلی اور ملٹری کورٹس کیسز سماعت کیلئے مقرر