اسلام آباد (نیوزڈیسک) رہنما تحریک انصاف و اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ مذاکرات کے بارے میں ہمارا بڑا کلیئر بیانیہ آچکا ہے، عمران خان، شاہ محمود قریشی اور تمام اسیران کو فوری رہا کیا جائے۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمرایوب کا کہنا تھا کہ 9 مئی اور 26 نومبر کمیشن کے بارے حکومت کو بتایا ہے، ہم نے یہ بھی کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تک ہماری رسائی ہونی چاہیے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ عمران خان پر کوئی کیس بنتا ہی نہیں، انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو غیر قانونی طور پر جیل میں رکھا ہوا ہے، جب تک ملک میں آئین و قانون کی بالادستی نہیں ہوگی تو یہی حساب چلے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کہاں ترقی کررہا ہے؟ عمران خان کہتے ہیں آئین وقانون کی بالادستی ہونی چاہیے، گیس تو بہت دور کی بات ہے یہاں سے اناج غائب ہوگیا ہے، سردیوں میں لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے پیچھے کیا رہ گیا ہے۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق