وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی۔اسلام آباد میں یوم شہدا پولیس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے کہا کہ دہشت گردی کے اثرات بڑھے تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی، سیاسی کاوشوں کے بغیر دہشت گردی کے خلاف جنگ نہیں جیتی جا سکتی، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی زیادہ ہے، وہاں کی صوبائی حکومتوں کو اپنا کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے 2 سے 3 سیکورٹی فورسز کے اہلکار اور افسران ہر روز شہید ہو رہے ہیں، بلوچستان اور خیبر پختونخوا، دونوں صوبوں میں غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا گیا، اب یہ قابل قبول نہیں رہا۔طلال چودھری نے کہا کہ وردی ایک فخر اور ایک فرض بھی ہے، یہ وردی کبھی کفن بن جاتی ہے، شہدا دنیا سے چلے جاتے ہیں اور ہمیں محفوظ کر جاتے ہیں، دنیا نے دیکھا پولیس کیا نہیں کرتی، شہدا نے اپنی جوانیاں قربان کیں، ہم شہدا کے وارث ہیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس کے امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے خلاف اقدامات قابل ستائش ہیں، ماؤں نے اپنے بیٹوں، اور بچوں نے اپنے والد کو گھر سے بھیجا اور وہ واپس نہیں آیا، یہ وسائل اور وظائف شہدا کی قربانیوں کے سامنے کچھ بھی نہیں، پاکستان دہشت گردی کا شکار ہوا تو پولیس کی قربانیاں بے مثال رہی ہیں۔طلال چودھری نے کہا کہ ایران کے صدر پاکستان تشریف لائے، ہم ان کے مشکور ہیں، دونوں ممالک نے عہد کیا کہ دہشتگردی کے خلاف مل کر لڑیں گے، بلوچستان میں نمایاں فرق ہو گا، ہم افغانستان کے ساتھ بھی بات کر رہے ہیں، ہم نے افغانستان میں امن کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، ہمیں مایوس نہ کیا جائے، افغانستان کو اپنا فرض نبھانا ہوگا، ہم اسی امید کے ساتھ آپ کی جانب دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایف سی، رینجرز اور پولیس کے درمیان تمام فرق کو ختم کر دیا گیا، شہدا پیکیج کو بھی برابر کیا گیا ہے، وزیرداخلہ محسن نقوی نے اس فرق کو ختم کرنے کے لیے وزیراعظم سے بات کی، وزیرداخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد پولیس کو وسائل فراہم کر کے مضبوط کیا ہے۔
پیر, اگست 4
تازہ ترین
- پاکستان دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی: طلال چودھری
- نو مئی مقدمات میں سزا پانے والے شور نہ مچائیں عدالت جائیں: عطا تارڑ
- دنیا مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی پر خاموش نہ رہے، اسرائیل کو جوابدہ ٹھہرائے: پاکستان
- وزیراعظم کا گلگت بلتستان میں انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے 4 ارب روپے کا اعلان
- یوم آزادی کی مناسبت سے آئی ایس پی آر کا نیا ملی نغمہ ‘دل سے پاکستان’ جاری
- خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق، 12 زخمی
- پاک فوج میں جدید ہیلی کاپٹر شامل، فیلڈ مارشل کا سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور
- پاکستان نے بھارتی رافیل کیسے گرائے؟ برطانوی خبر رساں ادارہ تفصیل سامنے لے آیا
- امریکا نے پاکستانی برآمدات پر19فیصد، بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
- عمران خان کے دونوں بیٹے کب پاکستان آئیں گے؟ علیمہ خان نے بتا دیا
- پاک چین تعلقات باہمی اعتماد، غیر متزلزل حمایت اور مشترکہ عزم پر مبنی ہیں: فیلڈ مارشل
- آپریشن مہا دیو کے بھارتی دعوے پاکستان کے لیے کوئی اہمیت نہیں رکھتے: دفتر خارجہ