ویگینِنجین: ایک نئی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ کرکرا کھانا وزن کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوسکتا ہے۔نیدرلینڈز کی ویگینِنجین یونیورسٹی میں کی جانے والی تحقیق کے نتائج کے مطابق کھاتے وقت اگر کھانا زیادہ چبانا پڑے تو کھانے کی رفتار عمومی رفتار سے نصف کم ہو جاتی ہے جبکہ پیٹ بھرنے کا احساس بھی جلدی ہوجاتا ہے جس کے سبب 20 فی صد کم کھانا کھایا جاتا ہے۔تحقیق میں محققین نے 50 افراد کو چار ایک جیسے دوپہر کے کھانے دیے۔ ان کھانوں میں دو انتہائی پروسیسڈ جبکہ باقی دو معمولی سے پروسیسڈ تھے۔ہر کیٹگری میں ایک کھانا ایسا تھا جو سخت اور کرکرا تھا اور اس کو کھانا مشکل تھا جبکہ دیگرباآسانی کھائے جاسکتے تھے۔تحقیق میں معلوم ہوا کہ کھانے کے پروسیسڈ ہونے کی نوعیت سے قطع نظر، جب کھانا سخت تھا تب حراروں کی کھپت میں 26 فی صد کمی دیکھی گئی جس کی وجہ ممکنہ طور پر کھانے کا آسانی سے حلق سے نہ اتارا جانا ہوسکتی ہے۔ان کھانوں مین آلو کے بھرتے کے بجائے ابلے ہوئے چاول، کول سلو کے بجائے کرکری سلاد اور فِش بائٹس کے بجائے خوب چبا کر کھایا جانے والا چکن کا پیس شامل تھا۔دیگر کھانوں میں کین میں بند نرم آموں کے بجائے سخت تازہ سیب اور ذائقہ دار دہی کے بجائے گاڑھی اور بے ذائقہ دہی جبکہ ٹارٹر ساس کے بجائے ٹماٹر کی قتلیاں شامل تھیں۔تمام کھانے حراروں کی ایک جیسی مقدار پر مشتمل تھے اور ان کی درجہ بندی ان کے ذائقے کے حساب سے کی گئی تھی۔ لیکن لوگوں نے سخت اور کرکرے کھانوں میں حراروں کی کھپت کم کی (تقریباً 300 حرارے کم کھائے)، کیوں کہ انہوں نے کھانا کم کھایا۔ان کے کم کھانے کی وجہ ان کا اپنا کھانا نگلنے سے قبل زیادہ چبانا تھی جس کی وجہ سے پورے نظام کی رفتار سست ہوئی اور اس سبب کھانے کی کھپت میں تقریباً نصف کمی ہوئی۔
اتوار, جولائی 6
تازہ ترین
- وزیراعظم کی آذربائیجان اور ترک صدر کے ساتھ خوشگوار گفتگو، چہل قدمی بھی کی
- نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں: اسحاق ڈار
- 9 محرم کے جلوس و مجالس: سکیورٹی الرٹ، فوج تعینات، موبائل سروس جزوی معطل
- وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
- گڈ گورننس کے روڈ میپ کےتحت ہر محکمہ کا فالو اپ لیا جائے گا: علی امین گنڈا پور
- بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے خطے کا امن خطرے میں ڈالا: وزیراعظم
- پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا
- حج 2026 کی لازمی رجسٹریشن کیلئے 9جولائی کی ڈیڈ لائن مقرر
- لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
- ترکیے میں ہونیوالی شادی میں تحائف کی بھرمار، دلہن کو 2 کلو سونا، دلہا کو 65 لاکھ لیرا کے تحفے
- اسرائیلی بمباری میں فلسطینی فلمساز اور صحافی اسماعیل ابو حطاب شہید
- چینگڈو غیر ملکی کاروباروں، پیشہ ور افراد کے لیے مقناطیس بن کر ابھرا۔