چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت اور تیار ی رکھتی ہیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف سید جنرل عاصم منیر نے پاک فضائیہ کی آپریشنل ایئر بیس کا دورہ کیا اور ایئر بیس کی آپریشنلائزیشن تقریب میں شرکت کی۔ آرمی چیف کی آمد سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے ان کا استقبال کیا۔ تقریب میں پاک فضائیہ نے نئے ویپن سسٹم اور دفاعی اثاثوں کی شمولیت کی گئی اور اور سربراہ پاک فضائیہ نے جے10 سی لڑاکا طیاروں کے مختلف پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ سربراہ پاک فضائیہ نے جدید ریڈار ‘ ایئر موبیلٹی پلیٹ فارمز اور دیگر اثاثوں کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ سائبر اور اسپیس ٹیکنالوجی میں فضائیہ نے گراں قدر کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ وطن کے دفاع کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہے اور ہر چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف نے پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔ جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ فضائیہ میں اسٹیٹ آف دی آرٹ ویپن سسٹم کی شمولیت بڑی کامیابی ہے۔ پاک فضائیہ خطے میں طاقت کے توازن کو مستحکم کر رہی ہے اور اس کی جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی جدوجہد قابل تقلید ہے۔ ان کا کہناتھا کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت اور تیاری رکھتی ہیں۔ آرمی چیف نے غزہ متاثرین کے لئے ا مدادی سامان بجھوانے میں فضائیہ کے اقدامات کو سراہا۔ تقریب کے دوران پاک فضائیہ کے طیاروں نے خوبصورت ایئر شو پیش کیا’ پاک فضائیہ کے لڑاکا طیاروں’ ایئر موبیلٹی اور یو اے وی فلیٹ نے شاندار کرتب دکھائے۔
اتوار, فروری 9
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق