اتوار, ستمبر 8

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے سانحہ 9 مئی کیس میں تمام 12 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر دیں۔
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے درخواستیں سماعت کے لیے منظور کر لیں۔
درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ سانحہ 9 مئی کو پیش آیا لیکن سابق وزیراعظم گرفتار ہیں اور کسی بھی مظاہرے میں موجود نہیں تھے، جس میں بانی پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔ سابق وزیراعظم تمام مقدمات میں جسمانی ریمانڈ سے گزر چکے ہیں اور 5 ماہ سے جیل میں ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے 9 مئی کے مقدمات میں سینئر وکیل ملک وحید انجم کی خدمات حاصل کی ہیں۔
17 جنوری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز کو نوٹس جاری کرتے ہوئے تمام مقدمات کا ریکارڈ طلب کیا تھا۔

Leave A Reply

Exit mobile version