کراچی: شہر قائد سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس کی 3 بوگیاں بن قاسم کے قریب پٹری سے اتر گئیں، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

کراچی سے لاہور جانے والی شالیمار ایکسپریس پیر کی صبح بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ صبح 7 بج کر 51 منٹ پر جب شالیمار ایکسپریس 45 کلومیٹر کی رفتار سے بن قاسم ٹاؤن بادل نالہ پہنچی تو اس کی تین بوگیاں پٹری سے اتر گئیں تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ریلوے حکام کے مطابق حادثے کے باعث ریلوے آپریشن معطل کر دیا گیا، حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کر دی گئیں، شالیمار ایکسپریس کے مسافروں کو ریلیف ٹرین کے ذریعے کراچی کے کینٹ سٹیشن منتقل کر دیا گیا، متاثرہ مسافروں کو بذریعہ ٹرین منتقل کیا گیا۔ کراچی ایکسپریس۔ لاہور روانہ کیا جائے گا۔

ریلوے حکام کا مزید کہنا ہے کہ حادثے سے متاثرہ ٹریک کو جلد بحال کر دیا گیا، حادثے کے تقریباً ڈھائی گھنٹے بعد کراچی سے روانہ ہونے والی عوام ایکسپریس اور ہزارہ ایکسپریس کو ڈاؤن ٹریک سے اتار کر ریلوے آپریشن مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بن قاسم کے قریب پیش آنے والا یہ تیسرا ٹرین حادثہ ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version