ڈیرہ بگٹی: حساس ادارے کی نشاندہی پر دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام، سیکیورٹی فورسز نے نالے میں چھپایا گیا اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی اور پولیس نے حساس اداروں کی نشاندہی پر پتوخ روڈ پوہلی نالے میں کارروائی کرتے ہوئے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔
برآمد ہونے والے اسلحے میں ایک بارودی سرنگ، 5 پستول بمعہ رانڈ، 5 کلو گرام ٹی این ٹی گولہ بارود اور ایک ایل ایم جی گن شامل ہے۔
ذرائع کے مطابق اسلحہ کسی بڑے دہشت گرد حملے کے لیے چھپایا گیا تھا تاہم حساس اداروں کی نشاندہی پر دہشت گردوں کا منصوبہ ناکام ہو گیا۔

Leave A Reply

Exit mobile version