اسلام آباد: اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پانڈز ریفرنس میں فرد جرم آج بھی داخل نہ ہو سکی۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں 190 ملین پانڈزریفرنس کی سماعت کی، ملزمان کی جانب سے لطیف کھوسہ، شہباز کھوسہ، عثمان گل، سلمان اکرم راجہ عدالت میں پیش ہوئے۔
نیب کی جانب سے امجد پرویز، ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب سردار مظفر عباسی، عرفان بھولا پیش ہوئے۔
190 ملین پانڈز کے ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکلا کی تبدیلی کی درخواست دائر کی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے وکلا کی نئی ٹیم میں بیرسٹر علی ظفر، سکندر ذوالقرنین اور عثمان گل شامل ہیں۔
بانی پی ٹی آئی نے عدالت میں بیان دیا کہ وکیل فرد جرم میں لکھی گئی قانونی شرائط کی وضاحت کرسکتا ہے، وکیل کی عدم موجودگی میں الزام قبول نہیں کرتے۔
پی ٹی آئی کے بانی کے نئے وکیل علی ظفر کی عدم موجودگی میں فرد جرم داخل نہ ہوسکی۔
عدالت نے 19 کروڑ پانڈز کے ریفرنس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی 24 جنوری تک ملتوی کردی۔
پیر, اکتوبر 14
تازہ ترین
- میرے استعفیٰ سے دہشتگردی کم ہوتی ہے تو تیار ہوں: وزیراعلی بلوچستان
- احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے : خواجہ آصف
- بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل
- پنجاب حکومت کا گاڑی مالکان کیلئے من پسند نمبر پلیٹ کے اجرا کا فیصلہ
- وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
- بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں
- اسرائیل کی بیروت میں وحشیانہ بمباری، مزید 60 افراد شہید،168 زخمی
- پنجاب: حلقہ پی پی 139 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول فائنل
- پی ٹی آئی کی ایس سی او اجلاس کے موقع پر احتجاج کی دھمکی
- اسرائیلی حملوں سے 902خاندان مٹ گئے، 1364 خاندانوں کا صرف ایک فرد زندہ بچا
- چیف جسٹس پاکستان نے سرکاری خرچ پر الوداعی عشائیہ لینے سے معذرت کر لی
- جماعت اسلامی کا جلد بڑی تحریک چلانے کا اعلان