انقرہ: ترک خلا باز ایلپر گیزراوشی دیگر خلابازوں کے ساتھ بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا سفر کرنے والے پہلے ترک شہری بن گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق الپر گیزراوشی کے ساتھ سویڈن اور اٹلی کے دو دیگر خلاباز بھی اس سفر میں تھے۔ خلابازوں کو فالکن نامی چارٹرڈ اسپیس ایکس کی پرواز کے ذریعے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ کیا گیا۔
فالکن راکٹ کو ناسا کے کینیڈی اسپیس سینٹر سے لانچ کیا گیا جس میں فوجی پائلٹ کا تجربہ رکھنے والے تینوں خلاباز بھی اپنے اپنے ممالک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔
اس سفر میں ان کے ساتھ NASA کا ایک سینئر سابق خلاباز بھی تھا جو اب ایجنسی کے لیے نجی پروازوں کا انتظام کرتا ہے۔
اسٹیشن پر پہنچنے کے بعد خلاباز وہاں دو ہفتے قیام کریں گے جب کہ انہیں زمین پر واپس آنے سے قبل وہاں کچھ تجربات بھی کرنے ہوں گے۔ ہر خلا باز کے سفر پر تقریبا 55 ملین ڈالر خرچ ہوتے ہیں، جس کی ادائیگی ان کے متعلقہ ممالک کرتے ہیں۔
اس سفر کا اہتمام ہیوسٹن کی کمپنی Axiom Space نے NASA اور SpaceX کے تعاون سے کیا تھا۔
منگل, جولائی 15
تازہ ترین
- قطر میں امریکی اڈوں پر حملہ معمولی واقعہ نہیں تھا، دوبارہ ممکن ہے: آیت اللہ علی خامنہ ای
- ڈی جی آئی ایس پی آر کا دورہ مظفر آباد، سول سوسائٹی کے ساتھ خصوصی نشست
- سپریم جوڈیشل کونسل کا اجلاس، ججز کے خلاف 24 شکایات کا جائزہ، 19 خارج
- اُڑان پاکستان ملکی ترقی، آگے بڑھنے کا منصوبہ ہے: وزیراعظم
- مولانا فضل الرحمان کا خیبر پختونخوا میں تبدیلی کی خواہش کا اظہار
- نا اہلی ریفرنس: 26 معطل ارکان کی سپیکر سے ملاقات، مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق
- وزیراعظم کی وزارتوں کی کارکردگی بڑھانے کیلئے ماہرین کی خدمات لینے کی ہدایت
- بلوچستان میں قتل کیے جانے والے 9 پنجابی مسافروں کی نعشیں آبائی علاقوں کو روانہ
- عسکری سطح پر سیزفائر برقرار، بھارتی سیاسی قیادت کو شکست ہضم نہیں ہو رہی: اسحاق ڈار
- ڈی جی آئی ایس پی آر کا یونیورسٹی آف آزاد کشمیر کا دورہ، طلبہ سے خصوصی ملاقات
- چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی 9 مقدمات سے بری
- صدر کو استعفیٰ دینے کیلئے کہا گیا نہ فیلڈ مارشل صدارت کے خواہاں ہیں: محسن نقوی