راولپنڈی: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے کہا ہے کہ ہمیں سلیکٹڈ کہا جاتا تھا لیکن یہاں اب مدر آف آل سلیکٹڈ کیا جارہا ہے۔
اڈیالہ جیل میں سائفرکیس کی سماعت کے بعد عمران خان نے میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ساڑھے تین سال سے سلیکٹڈکہاگیا لیکن جس طرح نواز شریف کو یہاں لایا گیا اب مدد آف آل سلیکٹڈ کیا جا رہا ہے۔ میں نے ملکی تاریخ میں کبھی ایسا سلیکشن نہیں کیا، ایک سرٹیفائیڈ منی لانڈرر کے تمام کیسز خارج کر دیے گئے۔
انہوں نے کہا کہ نگران حکومت اور الیکشن کمیشن بھی اس مجرم کی مدد کر رہے ہیں، سی سی پی او لاہور سند یافتہ مجرم کو سیلوٹ مار رہے ہیں، وہ ہمیں غلام بنا رہے ہیں، میں پوری جماعت کو کہہ رہا ہوں کہ اتوار کو باہر نکلیں۔
انہوں نے کہا کہ جمہوریت کا مطلب غلامی نامنظور اور آزادی ہے، ہماری مہم قانون کی حکمرانی کے لیے ہے اور قانون کی حکمرانی بھی آزادی کی ضمانت دیتی ہے، لیکن یہ چور اس ملک میں قانون کی حکمرانی اور انصاف کا بول بالا نہیں ہونے دیں گے۔
پیر, فروری 10
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق