بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی کال پر تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہور، کراچی، پشاور سمیت مختلف علاقوں میں ریلیاں نکالنے کی کوشش کی تاہم پولیس نے کریک ڈان کرتے ہوئے متعدد کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔
راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں پولیس نے کریک ڈان کرتے ہوئے دس کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔راولپنڈی کے حلقہ این اے 56 سے ریلی نکالی گئی جو ڈھوک رتہ سے ہوتی ہوئی سید پور روڈ پر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کے شرکا نے ایک ریاست دو آئین نامنظور کے نعرے لگائے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کا جھنڈا اور عمران خان کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
پشاور میں بھی ریلی نکالی گئی تاہم پولیس نے ریلی کو رنگ روڈ پر روک دیا۔ اس موقع پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ پولیس نے پی ٹی آئی کے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کارکنوں نے ریلی کے لیے این او سی نہیں لیا، اس کے بغیر جو بھی سڑک پر آئے گا اسے گرفتار کیا جائے گا۔
کراچی میں تحریک انصاف نے کلفٹن میں ریلی نکالی جہاں پولیس نے 50 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔
لاہور کی علامہ اقبال روڈ بانی چیئرمین کے نعروں سے گونج اٹھی۔ این اے 119 میں تحریک انصاف کے امیدوار میاں شہزاد فاروق کی قیادت میں ریلی نکالی گئی جس میں مرد و خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی لیکن کارکنوں کی تعداد زیادہ ہونے پر راستے سے ہٹ گئی۔
پیر, دسمبر 9
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز