ایپل آئی فونز کے آپریٹنگ سسٹم میں نمایاں تبدیلی کر رہا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے آئی فونز کے لیے نئے آپریٹنگ سسٹم آئی او18 میں بڑے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کیے جائیں گے۔
ان میں سے ایک اپ ڈیٹ رچ کمیونیکیشن سروسز (آر سی ایس) سپورٹ کے حوالے سے ہوگی۔
ایپل پہلے ہی اعلان کر چکا ہے کہ آئی او یس اور اینڈرائیڈ فونز کے درمیان کراس پلیٹ فارم میسجنگ کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے 2024 میں آئی فونز میں RCS سپورٹ متعارف کرائی جائے گی۔
آئی فونز کے ڈیجیٹل اسسٹنٹ سری کے لیے مصنوعی ذہانت (AI) کی خصوصیات بھی iOS 18 میں شامل کی جائیں گی۔اس مقصد کے لیے ایپل اپنا بڑا لینگویج ماڈل تیار کر رہا ہے تاکہ صارفین سری اور دیگر ایپس میں اے آئی فیچر استعمال کر سکیں۔یہ خصوصیات صارفین کو ان کے سوالات کے جوابات حاصل کرنے کے قابل بنائیں گی جبکہ دیگر مختلف کاموں کو انجام دینے میں مدد کریں گی۔ایپل کی جانب سے ایپل میوزک، پیجز، کینوٹ، شارٹ کٹس اور ایکس کوڈ میں اے آئی فیچرز متعارف کرانے کا بھی امکان ہے۔یاد رہے کہ ایپل جون میں اپنی سالانہ ڈویلپر کانفرنس کے دوران iOS 18 متعارف کرائے گا، تاہم نیا آپریٹنگ سسٹم ستمبر میں کسی وقت عام لوگوں کے لیے دستیاب ہوگا۔
پیر, ستمبر 9
تازہ ترین
- اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید دو مشتبہ کیس رپورٹ
- بانی پی ٹی آئی اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، احسن اقبال
- وزیر داخلہ کا پی ٹی آئی جلسے کے شرکا کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کا نوٹس
- اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ
- فورسز کی جوابی فائرنگ سے 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاعات
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی مرتبہ کمی متوقع
- بھارتی اور افغان باشندوں کی معاونت سے چلنے والا انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک پکڑا گیا
- بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بیٹی کی ماں بن گئیں
- پی ٹی آئی جلسے کیلئے جانے والی گاڑی کو حادثہ، متعدد کارکنان زخمی
- تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے کیلئے اسٹیج سج گیا، کارکنوں کی آمد جاری
- بجلی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابل برداشت، اس سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا: اویس لغاری
- سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک