لاہور: مسلم لیگ(ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنے مفاد کے لیے نہیں بلکہ قوم کی خاطر الیکشن لڑنا چاہتے ہیں کہ قوم اس وقت مسائل کا شکار ہے۔
لاہور کے علاقے انارکلی میں مسلم لیگ ن کے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نااہل کیا گیا۔ نواز شریف قوم کا خدمت گزار ہے’ نواز شریف جب آتا ہے تو مہنگائی کمی ہوتی ہے ملک ترقی کرتا ہے’ آٹا سستا ہوتاہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، ہم نومئی کے لوگ نہیں، ہم 28 مئی کے لوگ ہیں، دونوں تاریخوں میں بڑی تاریخ موجودہے۔ جو ظلم اور جبر زیادتی ہمارے ساتھ ہوئی وہ کسی کے ساتھ نہیں ہوئی’ اگر ہم آج بھی الیکشن لڑنا چاہتے ہیں تو صرف قوم کی خاطر’ تکلیف ہے تو صرف مہنگائی کی’بجلی کے زائد بلوں کی ‘ لاہور میںپانچ سال گھس بیٹھیے آگئے جنہوں نے لاہور تباہ کر دیا۔
مریم نواز نے کہا کہ جب ہماری حکومت تھی تو لاہور میں ہر سال نئے منصوبے آتے تھے، اب یہاں کوئی پرسان حال نہیں، عوام مجھ سے وعدہ کریں کہ الیکشن میں کوئی گھر نہیں بیٹھے گا اور نواز شریف کو ووٹ دیں گے۔
ہفتہ, اپریل 19
تازہ ترین
- قومی معاملات پر اتفاق رائے ناگزیر ہے، ملکی مفادات کیلیے اجتماعی فیصلے کیے جائیں، بلاول بھٹو
- وزیراعلیٰ مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، پرنسپل اور ایم ایس معطل
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔