کوئٹہ: بلوچستان کے شہروں کوئٹہ، جعفرآباد اور تربت میں دھماکوں میں ایک شخص جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
کوئٹہ شہر کے علاقے اسپنی روڈ پر زور دار دھماکا ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، بعد ازاں سیکیورٹی اور امدادی ادارے وہاں پہنچ گئے۔ فوری طور پر ایک شخص کے ہلاک اور چند کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
اسی طرح تربت شہر کے غلام نبی چوک پر دستی بم پھٹنے سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔
تیسرا دھماکا ضلع جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں قومی شاہراہ پر ہوا جہاں کریکر دھماکے میں تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔
چوتھا دھماکہ کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر ہوا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دستی بم حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
تینوں واقعات میں سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔
ادھر الیکشن کمیشن کے ترجمان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں آج ہونے والے دھماکوں کا نوٹس لیتے ہوئے الیکشن کمیشن نے چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے فوری رپورٹ طلب کر لی ہے۔
پیر, اکتوبر 14
تازہ ترین
- میرے استعفیٰ سے دہشتگردی کم ہوتی ہے تو تیار ہوں: وزیراعلی بلوچستان
- احتجاج کی کال پی ٹی آئی کی ملک دشمنی کا منہ بولتا ثبوت ہے : خواجہ آصف
- بانی پی ٹی آئی کی بہنیں علیمہ اور عظمیٰ خان اڈیالہ سے جہلم جیل منتقل
- پنجاب حکومت کا گاڑی مالکان کیلئے من پسند نمبر پلیٹ کے اجرا کا فیصلہ
- وزیراعظم سے ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات، آئینی ترامیم پر تبادلہ خیال
- بلاول بھٹو نے آئینی ترمیم کا مسودہ شیئر کرکے عوام سے تجاویز بھی مانگ لیں
- اسرائیل کی بیروت میں وحشیانہ بمباری، مزید 60 افراد شہید،168 زخمی
- پنجاب: حلقہ پی پی 139 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول فائنل
- پی ٹی آئی کی ایس سی او اجلاس کے موقع پر احتجاج کی دھمکی
- اسرائیلی حملوں سے 902خاندان مٹ گئے، 1364 خاندانوں کا صرف ایک فرد زندہ بچا
- چیف جسٹس پاکستان نے سرکاری خرچ پر الوداعی عشائیہ لینے سے معذرت کر لی
- جماعت اسلامی کا جلد بڑی تحریک چلانے کا اعلان