اسلام آباد کی احتساب عدالت نے توشہ خانہ تحفہ کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
توشہ خانہ تحائف کیس میں 23صفحات پر مشتمل تحریری فیصلے کے مطابق استغاثہ اپنا مقدمہ ثابت کرنے میں کامیاب رہی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی نے وزیراعظم آفس کا غلط استعمال کرکے 1573.72 ملین کا مالی فائدہ اٹھایا۔
تفصیلی فیصلے کے مطابق توشہ بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو غیر ملکی رہنماں کی جانب سے 108 تحائف موصول ہوئے۔ عمران خان کی اہلیہ کو سعودی ولی عہد کی جانب سے تحفے کے طور پر جیولری سیٹ ملا جس کی اطلاع توشہ خانہ میں دی گئی لیکن جمع نہیں کراویا گیا۔
فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ بشری بی بی نے پرائیویٹ ماہر پر اثر رسوخ استعمال کیا جس نے تحفے کی قیمت کا تعین کیا اور سیٹ 90 لاکھ روپے میں حاصل کیا جب کہ گراف جیولری کی اصل قیمت 3 ارب 16 کروڑ روپے سے زائد تھی۔ قیمت کا تعین کرنے والے صہیب عباسی کے مطابق قیمت میں کمی عمران خان کی درخواست پر کی گئی۔
فیصلے کے مطابق نیب نے تحقیقات کے دوران بشری بی بی اور عمران خان کو 5 نوٹس بھیجے۔ ایک گراف جیولری سیٹ کو نوٹس کے ذریعے اس کی قیمت کا تعین کرنے کا حکم دیا گیا تھا لیکن دونوں گفٹ نہیں لائے تھے۔ تفصیلی فیصلے میں 16 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔
فیصلے کے مطابق دونوں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مرتکب پائے گئے۔ دھوکہ دہی سے حاصل کی گئی عوامی جائیداد حاصل کی گئی۔ سیٹ کی قیمت نجی تخمینہ سے کہیں زیادہ تھی۔ فیصلے میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو 14 سال قید کی سزا سنائی گئی اور کہا گیا کہ جیل میں گزارے گئے وقت کو سزا میں شمار کیا جائے گا۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم