جمعہ, دسمبر 27

میساچوسیٹس: امریکا میں دو لوگوں نے ایک دن میں ایک ہی جیسے ٹکٹ سے 10 لاکھ ڈالر کی لاٹریاں جیت لیں۔
میساچوسیٹس اسٹیٹ لاٹری کے مطابق شیفیلڈ سے تعلق رکھنے والے جوناتھن سیورڈ نے لاٹری ہیڈکوارٹرز نے 10 لاکھ ڈالر کا انعام وصول کیا جبکہ 25 منٹ بعد ہی ویسے ہی ایک ٹکٹ کے حامل شخص لارنس ٹرائے انعام کے لیے ہیڈ کوارٹرز پہنچے۔
ذرائع کے مطابق جوناتھن نے اپنا ٹکٹ شیفلڈ کی ایک جگہ سلکس ویرائٹی سے خریدا تھا جبکہ لارنس ٹرائے نے اپنا ٹکٹ مینزفیلڈ میں قائم 7-الیون سے خریدا۔
جوناتھن سیورڈ کا ذرائع ابلاغ سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ انعام کی کچھ رقم اپنے کاروبار میں لگائیں گے۔
جبکہ لارنس ٹرائے کا کہنا تھا کہ انہوں نے انعامی رقم کے متعلق فی الحال کوئی منصوبہ نہیں بنایا ہے۔

Leave A Reply

Exit mobile version