لاہور: پاکستان میوزک انڈسٹری کی معروف گلوکارہ فریحہ پرویز کی طویل عرصے بعد موسیقی کی دنیا میں واپسی ہوگئی، گلوکارہ نے اپنا نیا گانا ریلیز کردیا۔
فریحہ پرویز پاکستان کی معروف گلوکارہ ہیں جنہوں نے کئی ہٹ گانے گائے ہیں، وہ اپنے مشہور ہٹ گانے دل ہوا بو کٹا سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچیں، اس گانے نے فریحہ پرویز کو راتوں رات سٹار بنا دیا تھا، انہوں نے کئی ہٹ پنجابی گانے بھی گائے ہیں، مداح ان کی مقبول غزلوں کو بھی بے حد پسند کرتے ہیں۔
موسیقی کے علاوہ فریحہ پرویز نے پاکستانی ڈراموں میں اپنی اداکاری کے جوہر بھی دکھائے، وہ عینک والا جن سمیت چند ڈراموں میں نظر آئیں، وہ اپنے سپر ہٹ البمز کی وجہ سے کئی ایوارڈ بھی اپنے نام کر چکی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 2017 میں فریحہ پرویز نے میوزک انڈسٹری چھوڑنے کا فیصلہ کیا تھا اور اب حال ہی میں گلوکارہ نے موسیقی کی دنیا میں واپسی کی ہے، فریحہ پرویز نے اپنی سالگرہ کے موقع پر اپنا نیا گانا ریلیز کیا ہے، اس گانے کا عنوان لے جا ہے جو کہ گلوکارہ نے اپنے آفیشل یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کیا ہے۔
اس گانے میں ایک نوجوان بیوی کی جذباتی محبت کی کہانی پیش کی گئی ہے جو اپنے شوہر کے ساتھ رہنے کی دعا کرتی ہے، فریحہ پرویز کی سریلی آواز میں یہ گانا مداح بے حد پسند کر رہے ہیں۔
ہفتہ, دسمبر 7
تازہ ترین
- علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر ہے: پاکستان
- پنجاب : ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافےکی منظوری
- تیسری بغاوت ناکام ہونے پر پشتون کارڈ کھیلنا قابل مذمت ہے: عظمیٰ بخاری
- گزشتہ 9ماہ میں تمام معاشی اشاریے درست سمت گامزن ہیں : مریم اورنگزیب
- بشریٰ بی بی کے توشہ خانہ ٹو کیس میں وارنٹ گرفتاری جاری
- جوڈیشل کمیشن کا 6دسمبر کا اجلاس مؤخر کیا جائے، جسٹس منصورعلی کا چیف جسٹس کو خط
- مریم نواز شریف نے جیلانی پارک میں گل داؤدی نمائش کا افتتاح کر دیا
- جعلی خبریں پھیلانیوالوں کو کٹہرے میں لانا وقت کی ضرورت: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس
- جی ایچ کیو حملہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد !
- معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہو گئے ہیں: وزیر اعظم
- آئینی بنچ نے پی آئی اے کی نجکاری روکنے کا حکم واپس لے لیا
- بندوق، غلیل، پتھر اور کیلوں والے ڈنڈے پاکستان کی پہچان نہیں: مریم نواز