اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ عام انتخابات 2024 کے لیے انتخابی مہم آج رات 12 بجے ختم ہوجائے گی۔
ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں اور جماعتوں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017 کی دفعہ 182 کے تحت انتخابی مہم کا دورانیہ آج رات 12 بجے ختم ہو جائے گا۔
ترجمان نے مزید کہا کہ کسی بھی امیدوار یا جماعت کو وقت ختم ہونے کے بعد جلسہ، جلوس، کارنر میٹنگ یا اس جیسی سیاسی سرگرمی کی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
مدت ختم ہونے کے بعد الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا میں انتخابی مہم، اشتہارات اور دیگر تحریری مواد کی اشاعت پر پابندی ہے جس پر کسی مخصوص سیاسی جماعت یا امیدوار کی حمایت یا مخالفت کا شبہ ہو۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابی عمل کے انعقاد تک میڈیا پر ہر قسم کے پول سروے پر پابندی رہے گی۔ میڈیا پولنگ ختم ہونے کے ایک گھنٹہ بعد نتائج کی اطلاع دینا شروع کر سکتا ہے۔ واضح طور پر یہ بتاتا ہے کہ نتائج عارضی اور غیر سرکاری ہیں۔ پولنگ اسٹیشنز کے نتائج کا اعلان ریٹرننگ آفیسر کرے گا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا ضابطہ اخلاق پر سختی سے عمل کرے گا اور پیمرا اور پی ٹی اے کو خلاف ورزی پر قانونی کارروائی کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن نے 2 ترجمانوں کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نگہت صدیق اور حامد رضا خان کو الیکشن کمیشن کا ترجمان مقرر کیا گیا ہے۔
دونوں ترجمان صوبائی ترجمانوں سے رابطے میں رہیں گے اور انتخابی عمل مکمل ہونے تک 24 گھنٹے دستیاب رہیں گے۔
جمعہ, مارچ 21
تازہ ترین
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق
- چینی روبوٹکس دیو نے روبوٹس کو قابل اعتماد گھریلو معاون بنانے کا عہد کیا۔
- Ne Zha 2: چین کی فلمی صنعت کے لیے نئے دور کی تشکیل کی شاندار کامیابی
- چینی سمارٹ فون برانڈز مشرق وسطیٰ میں مقبولیت حاصل کر رہے ہیں۔
- موسم بہار کے تہوار کی کھپت چین کی اقتصادی قوت کی عکاسی کرتی ہے۔
- دیوہیکل پانڈا سیچوان کی ماحولیاتی سیاحت کا سنہری سائن بورڈ
- ڈیپ سیک نے دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔
- برڈ واچنگ اور اس سے آگے: ای چین کے جیانگ سو میں ماحولیاتی سیاحت کا عروج
- نیلے آسمان اور صاف پانی: سبز ترقی کے لیے چین کا عزم
- روزمرہ کی اشیاء کا تنوع چین کی اقتصادی قوت کو ظاہر کرتا ہے۔
- چین عالمی بایو فارماسیوٹیکل اختراعی نظام میں فعال طور پر ضم ہو رہا ہے۔