نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نگراں حکومت ملک میں شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔
وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق کامن ویلتھ آبزرور گروپ کے سربراہ ڈاکٹر گڈلک ایبل جوناتھن نے ایک وفد کے ہمراہ نگراں وزیراعظم سے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے 2024 کے انتخابات کے حوالے سے وفد کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کامن ویلتھ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا سکاٹ لینڈ کے پاکستان کامن ویلتھ تعلقات کو مضبوط بنانے کے اقدامات کو سراہا۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ انتخابات 2024 کی شفافیت کے لیے بین الاقوامی مبصرین کی آمد کا خیر مقدم کرتے ہیں، حکومت بین الاقوامی مبصرین کو انتخابات 2024 کا جائزہ لینے کے لیے تمام سہولیات فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ نگراں حکومت ملک میں شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے ہر ممکن اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے، نگران حکومت ہر جماعت کو اپنی انتخابی مہم کے لیے موزوں ماحول فراہم کر رہی ہے۔
نگراں وزیراعظم نے کہا کہ نگراں حکومت شفاف انتخابات کے کامیاب انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کو تمام سہولیات فراہم کرنے کو یقینی بنا رہی ہے۔ 2024کے انتخابات میں عوام فیصلہ کریں گے کہ پاکستان کی قیادت کس جماعت کے حوالے کرنی ہے۔
وفد نے دولت مشترکہ کے سیکرٹری جنرل کی جانب سے وزیراعظم کو خیرسگالی کا پیغام بھیجا اور 2024کے انتخابات کے شفاف انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔
بدھ, نومبر 13
تازہ ترین
- فتنہ پارٹی خیبرپختونخوا میں جلسہ جلسہ کھیلے ہمیں کوئی مسئلہ نہیں : عظمیٰ بخاری
- کوئٹہ دھماکے کی ابتدائی انکوائری رپورٹ آگئی
- پی ٹی آئی جلسے میں امریکا کا جھنڈا لہرانے والا شہری گرفتار
- لسبیلہ : بس اور ٹریکٹر میں تصادم ، 4 افراد جاں بحق، 13 زخمی
- علامہ اقبال کا 147 واں یوم ولادت ، مزاراقبال پرگارڈزتبدیلی کی پروقارتقریب
- وزیر اعظم کا ’ بجلی سہولت پیکیج ‘ کا اعلان
- بھارت کا چیمپئنز ٹرافی 2025کیلئے پاکستان آنے سے انکار
- تحریک انتشاراین آراو کیلئے ملکی امن وامان داؤ پر لگا رہی ہے : عطا اللہ تارڑ
- سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس ججز کے ہاؤس رینٹ اور جوڈیشل الاؤنسز میں اضافہ
- چینی شہریوں پر فائرنگ میں ملوث ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے گی: وزیراعظم
- آئی جی اسلام آباد کیخلاف ایف آئی آر درج کرانے کا فیصلہ
- تحریک انصاف کے تین رکنی وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات