پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل)لاہور قلندرز کے اوپننگ بلے باز فخر زمان کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کا معاملہ مختلف ہے لیکن پی ایس ایل میں اوپننگ کرنا چاہوں گا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فخر زمان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل کی تیاری اچھی جا رہی ہے، کیمپ اس لگے لگ رہا ہے کہ آنے والے نئے کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل لیں، ذہن میں یہی ہے کہ دوبار ٹائٹل جیتنا ہے ۔ ہیٹ ٹرک کرنے کے لیے دبا ؤہوگا، وہ اس طرح کھیلنے کی کوشش کریں گے جس طرح وہ گزشتہ دو سیزن میں کھیلے ہیں۔
فخر زمان نے کہا کہ لاہور اور کراچی ڈومیسٹک کرکٹ میں بھی مدمقابل ہیں اور یہی اس کھیل کی خوبصورتی ہے۔ ٹائٹل جیتنے کے باوجود کھلاڑی کراچی سے ہارنے کے بعد آپس میں باتیں بھی کرتے ہیں۔
پی ایس ایل 9 میں راشد خان کی عدم شرکت پر بات کرتے ہوئے فخر زمان نے کہا کہ اگر میں یہ کہوں کہ راشد خان کی عدم موجودگی سے کوئی نقصان نہیں ہوگا تو یہ غلط ہوگا۔ راشد خان دنیا کے بہترین بالر ہیں۔ ان کی کمی پوری کرنے کی کوشش کریں گے، راشد خان کی جگہ لینے والے کھلاڑی بھی اچھے ہیں، کوشش کریں گے کہ راشد کی کمی کو ہم کم سے کم محسوس کریں ۔
فخر زمان نے مزید کہا کہ انڈر 19 ٹیم میں تینوں پاکستانی فاسٹ بولرز اچھے تھے، ہمیں دیکھنا ہے کہ وہ اگلے 3 سے 4 سالوں میں خود کو کیسے سنبھالتے ہیں، پی ایس ایل میں میرا ہدف بہترین بلے باز بننا ہے اور ہماری ٹیم جیتتے۔ .
اتوار, دسمبر 15
تازہ ترین
- پی ٹی آئی کی مذاکرات کیلئے شرائط سمجھ سے بالاتر ہیں: رانا تنویر حسین
- جسٹس جمال خان مندوخیل نے جسٹس منصور علی شاہ کے خط کا جواب دے دیا
- 9 مئی کیس: اسلم اقبال اور حما د اظہر سمیت 8 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
- شہباز کو ہٹانے، بلاول کو لانے کیلئے ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں ہورہی ہیں: بیرسٹر سیف
- پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس کی ایڈوائس ارسال، مدارس بل کی منظوری کا امکان
- وزیراعظم کا او آئی سی سی آئی کی سرمایہ کاری بارے رپورٹ پر اظہار اطمینان
- ریکارڈ پر ریکارڈ قائم! سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- مریم نواز کا شنگھائی ایکسپیریمنٹل سکول کا دورہ، مختلف شعبوں کا مشاہدہ
- چیلنجز سے نمٹنے کے لیے طویل المدتی اقتصادی پالیسیوں کی ضرورت ہے:ناصر قریشی
- 71ہزار سے زائد شناختی کارڈز بلاک کئے جانے کا انکشاف
- عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا فیصلہ کالعدم، قومی اسمبلی کی رکنیت بحال
- آئینی بنچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں