اسلام آباد: راولپنڈی کمشنر کے انتخابات میں دھاندلی میں چیف جسٹس کے ملوث ہونے کے الزام پر قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں مشاورتی اجلاس جاری ہے، جس میں ازخود نوٹس لینے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا، چیف جسٹس نے کہا ہے کہ الزام لگانے والے ثبوت بھی پیش کرے۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی زیر صدارت ان کے چیمبر میں مشاورتی اجلاس جاری ہے جس میں جسٹس منیب اختر، جسٹس یحیی آفریدی، جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس اطہر من اللہ شریک ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ شرکاء کمشنر راولپنڈی کے الزامات کا جائزہ لے رہے ہیں اور مشاورت کے بعد نوٹس لینے یا نہ لینے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
دریں اثنا اجلاس سے قبل میڈیا سے مختصر گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مجھ پر انتخابی دھاندلی کے الزامات بے بنیاد ہیں اور ان میں کوئی صداقت یا سچائی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ کوئی بھی الزام لگا سکتا ہے، الزامات لگانا ان کا حق ہے، لیکن اس میں ثبوت کے ساتھ ہونا چاہیے اور کمشنر پنڈی نے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا۔
چیف جسٹس نے مزید کہا کہ اسی طرح مجھ پر چوری اور قتل کا الزام لگادیں کوئی ثبوت بھی تو ہو۔
جمعہ, اگست 1
تازہ ترین
- خیبرپختونخوا سینیٹ الیکشن: ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر مشال یوسفزئی سینیٹر منتخب
- پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ
- پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں، آج جمہوریت کے لیے افسوسناک دن ہے: بیرسٹر گوہر
- 9 مئی مقدمات: عمر ایوب، شبلی فراز، حامد رضا، زرتاج گل کو 10 ، 10 سال قید کی سزا
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کر دیا
- معرکہ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی جنگ میں شدت لا رہا ہے: فیلڈ مارشل
- پاکستان نے آپریشن سندور پر بھارتی رہنماؤں کے اشتعال انگیز دعوے مسترد کر دیئے
- آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات سے اربوں کا فائدہ ہوا: وزیر اعظم
- عبدالطیف چترالی نااہل قرار،الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
- احتجاج کیلئے میرے بیٹے پاکستان نہیں آئیں گے: عمران خان
- چیلنج ہے سیاسی اور جمہوری طریقے سے حکومت گرا کر دکھاؤ: علی امین گنڈاپور
- دنیا معترف ہے پاکستان نے بھارت سے تاریخی جنگ جیتی: وزیر اعظم