لاہور: ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن نائن کا آغاز رنگا رنگ افتتاحی تقریب سے ہوگیا۔ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ایچ بی ایل پی ایس ایل سیزن 9 کی افتتاحی تقریب کے لیے بہترین اور فول پروف انتظامات کیے گئے تھے۔
گلوکار علی ظفر، آئمہ بیگ، نتاشا بیگ اور عارف لوہار سمیت دیگر فنکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا جسے حاضرین نے خوب سراہا۔
تقریب کے اختتام پر شاندار آتش بازی سے آسمان روشن ہو گیا جبکہ تقریب کے دوران لیزر شو بھی کیا گیا۔
پاکستان سپر لیگ کا پہلا میچ آج دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان رات 8 بجے شروع ہوگا۔اس 34 میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کا فائنل 18 مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔پاکستان سپر لیگ کے میچز کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں ہوں گے۔
ہفتہ, جنوری 18
تازہ ترین
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق
- عدالت کا وزیراعظم کے بیرون ملک دوروں کی تفصیلات ایک ہفتے میں جمع کرانے کا حکم
- 5 سال میں پنجاب اور پاکستان کی قسمت بدل دیں گے: وزیراعلیٰ مریم نواز
- بشریٰ بی بی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانت کی درخواستیں مسترد
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ تیسری بار مؤخر
- سابق بھارتی کرکٹر یوسف پٹھان نے عمرے کی سعادت حاصل کر لی
- عمران خان کی دباؤ کے تحت رہائی غلامی ہوگی: جاوید لطیف
- عمران خان کا 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع
- عمران خان جیل میں بیٹھ کر پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش نہ کریں: کیپٹن (ر) صفدر
- قصور: علاقہ مکینوں کا پولیس اہلکاروں پر تشدد، ایس ایچ او سمیت 6 زخمی
- کوئی بھی باشعور انسان عمران خان کو سپورٹ نہیں کر سکتا، عظمیٰ بخاری