اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما علی محمد خان نے کہا کہ حکومتی حلقے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کھلی دھاندلی ہوئی ہے، کمشنر راولپنڈی نے سب کو کھل کر بتا دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے بانی سے پوچھا گیا کہ باہر آکر بدلہ لیں گے؟۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم فتح مکہ کے ماڈل پر جائیں گے، سیاسی انتقام نہیں بلکہ سیاسی استحکام کی طرف جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ اگر قوم کی ماننی ہے تو جو قوم نے کہا ہے اسے ماننا پڑے گا۔ عوام نے جھولیاں بھر بھر کے ووٹ دیا۔
علی محمد خان نے کہا کہ ہمارے لیڈر کو جیل میں ڈالا گیا، ڈاکٹر یاسمین راشد ، ہمارے گورنر کو جیل میں رکھا گیا، عامر ڈوگر صاحب نے ملک میں پارٹی کو اکٹھا کر رکھا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کے کارکن مشکل وقت میں بھی پی ٹی آئی کے ساتھ رہے، پی ٹی آئی کے بانی نے کہا ہے کہ انٹرا پارٹی الیکشن جلد کرائے جائیں، ہم نے پہلے بھی درست انٹرا پارٹی الیکشن کرائے تھے۔
پیر, ستمبر 9
تازہ ترین
- اسلام آباد میں مونکی پاکس کے مزید دو مشتبہ کیس رپورٹ
- بانی پی ٹی آئی اپنے لیے این آر او مانگ رہے ہیں، احسن اقبال
- وزیر داخلہ کا پی ٹی آئی جلسے کے شرکا کی جانب سے پولیس پر پتھراؤ کا نوٹس
- اسلام آباد جلسہ، پی ٹی آئی کارکنان کا پولیس پر پتھراؤ
- فورسز کی جوابی فائرنگ سے 8 افغان طالبان ہلاک اور 16 کے زخمی ہونے کی اطلاعات
- پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل چوتھی مرتبہ کمی متوقع
- بھارتی اور افغان باشندوں کی معاونت سے چلنے والا انسانی اسمگلنگ نیٹ ورک پکڑا گیا
- بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون بیٹی کی ماں بن گئیں
- پی ٹی آئی جلسے کیلئے جانے والی گاڑی کو حادثہ، متعدد کارکنان زخمی
- تحریک انصاف کے سنگجانی جلسے کیلئے اسٹیج سج گیا، کارکنوں کی آمد جاری
- بجلی قیمتوں کا موجودہ نظام ناقابل برداشت، اس سے ملکی ترقی کو نقصان پہنچ رہا: اویس لغاری
- سیکیورٹی فورسز کا قلات میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک