ہفتہ, دسمبر 14

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبرپختونخوا کے نامزد وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا۔
ذرائع کے مطابق علی امین گنڈا پور این اے 44 اور پی کے 113 سے 8 فروری کے الیکشن میں کامیاب ہوئے تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کا نام قومی اور صوبائی کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن میں نہیں ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ این اے 44 اور پی کے 113 کے ڈبوں میں اندراج نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے علی امین گنڈا پور کو خیبرپختونخوا کا وزیراعلی نامزد کیا تھا۔

Leave A Reply

Exit mobile version