یہ کیڑا بظاہر نقصان دہ نظر نہیں آتا لیکن یہ ایک خوفناک طفیلی کیڑا (parasite) ہے جو کہ hairworm کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہ ہیئروارم اپنے میزبان کیڑے (host) کے جسم میں جاکر اسکے دماغ کو کنٹرول کرتا ہے اور بالآخر وہ کیڑا جیسے کسی سحر کے زیرِ اثر ہو، پانی پر جا کر خود کو غرق آب کردیتا ہے۔
ہیئروارم اپنے ہوسٹ میں جا کر اس کے جینیاتی کوڈ کو چراکر اس کے ذہن کو قابو کرلیتا ہے اور پھر اسے کسی پانی کی سطح پر لے جاکر غرقاب کردیتا ہے تاکہ اپنی نسل کی افزائش کا عمل جاری رکھ سکے۔
ہیئروارم جب انڈے کے بعد اگلے مرحلے لاروا میں ہوتا ہے تو اس کا پہلا مقصد کھانے کے ذریعے ٹیڈپول (مینڈک کے بچے) یا مچھر کے اندر جانا ہوتا ہے۔ اس کے بعد یہ اس وقت تک غیر فعال رہتا ہے جب تک کہ ٹیڈپول یا مچھر کو بڑے کیڑے جیسے جھینگر، ٹڈا یا مینٹیس نہ کھالیں۔
جب یہ ٹیڈپول یا مچھر بڑے کیڑوں کے پیٹ میں ہضم ہو جاتے ہیں تو پھر ہیئروار بڑے ہوسٹ کے پیٹ میں ہی باہر نکلتا ہے اور اس کی اندرونی غذائیت کو جس میں جینیات بھی ہوتی ہیں، اندر سے ختم کرکے اسے لاچار و بیبس بنا دیتا ہے۔
اس پورے عمل میں صرف تین ماہ لگتے ہیں جس کے بعد ہیئروارم اپنے ہوسٹ کو پانی کی طرف ڈوبانے کے لیے لے جاتا ہے۔چونکہ ہیئروارم پانی میں افزائش پاتے ہیں اس لیے ہوسٹ کے مرنے کے بعد وہ اپنی افزائش کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے قریب ترین ہیئروارم تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور پھر مذکورہ بالا عمل ازسرنو شروع ہوجاتا ہے۔
اگرچہ سائنسدانوں کو ہیروارم کی اس جادوئی چال کے بارے میں برسوں سے معلوم تھا تاہم اسکے برین واش کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں حال ہی میں معلوم ہوا ہے۔
ہفتہ, فروری 15
تازہ ترین
- چین، افریقہ جدیدیت کے راستے پر حقیقی دوست
- چین-امریکہ کی وضاحت کرنے کے لیے باہمی فائدے کی طرف سے تعلقات، جیت تعاون
- 90 فیصد سے زیادہ بین الاقوامی جواب دہندگان چینی معیشت کے بارے میں پر امید ہیں: چین کی بین الاقوامی امیج پر سروے
- چین میں جاپانی اشیائے صرف کی ترقی کی کہانی
- چین مختلف ثقافتوں کے درمیان باہمی سیکھنے کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کے ساتھ کمیونٹی کی تعمیر کرے گا۔
- چین تمام اقوام کے درمیان دوستی، تعاون اور ہم آہنگی کو فروغ دیتا رہے گا۔
- چین اعلیٰ معیار کی مصنوعات کی درآمدات کو بڑھانے کے لیے محصولات کو ایڈجسٹ کرتا ہے۔
- چینی جدیدیت کی پیروی میں وسیع تر امکانات کو اپنانا
- چین، امریکہ کو دنیا میں مزید یقین اور مثبت توانائی ڈالنی چاہیے۔
- مخالفین پر چور ڈاکو کے الزام لگانے والے احتساب سے بھاگ رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
- پاکستان اور سعودیہ میں حج معاہدہ طے، عازمین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق