پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن کے تیسرے میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو با آسانی 55 رنز کے بھاری مارجن سے ہرا دیا۔ملتان میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر185 رنز بنائے، ریزا ہینڈریکس 79 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ان کی اننگز میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔
اس کے علاوہ ڈیوڈ ملان نے 41 گیندوں پر 52 رنز کی اننگز کھیلی، محمد رضوان 11 رنز بناکر آٹ ہوئے جبکہ خوشدل شاہ 28 رنز بناکر ناٹ آٹ رہے ، ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے۔کراچی کنگز کی جانب سے میر حمزہ اور ڈینئل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
186 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کی بیٹنگ کوئی خاطر خواہ کار کردگی نہیں دکھا سکی، تجربہ کار بیٹر شعیب ملک کے علاوہ کوئی بھی بیٹر جم کر نہ کھیل سکا۔کراچی کنگز کی ٹیم ہدف کے تعاقب میں مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں پر صرف 130 رنز ہی بناسکی۔
پیر, مارچ 24
تازہ ترین
- چین کا آبادیاتی سنگم: کیا اعلیٰ معیار کی ترقی عمر رسیدہ آبادی کو پورا کر سکتی ہے؟
- چین کا اے آئی ایسنٹ: یوزر مومینٹم ایندھن کی جدت
- اے آئی ٹیکنالوجی چین میں سرکاری خدمات کی کارکردگی کو بڑھاتی ہے۔
- چین کے دو سیشن: عوامی آواز اور پالیسی ایکشن کو پورا کرنا
- چین عالمی سبز تبدیلی کو آگے بڑھانے کے لیے ‘تکنیکی شمولیت’ کو فروغ دیتا ہے۔
- پانچ فیصد جی ڈی پی گروتھ کا ہدف چین کے حقیقی حالات کے مطابق ہے۔
- چینی جدیدیت: عالمی ترقی کے لیے بلیو پرنٹ
- اعلیٰ معیار کا بیلٹ اینڈ روڈ تعاون عالمی ترقی کے مواقع پیدا کرتا ہے۔
- چین عالمی استحکام کو ‘قابل کنندہ’ کی شکل دیتا ہے
- ایرانی جوہری مسئلے کے حل کے لیے بات چیت اور مذاکرات ہی قابل عمل آپشن ہیں۔
- کوئی مزدوربھوکا نہ سوئے، مزدوروں کی فلاح کیلئے پلان طلب، وزیر اعلیٰ نے کئی منصوبوں کی منظوری دیدی
- کراچی میں سکیورٹی گارڈ سے اتفاقیہ گولی چلنے سے ساتھی گارڈ جاں بحق